سلمان خان بالی ووڈ کے سوپر اسٹار ہیں۔ سلمان کے بارے میں سوشل میڈیا پر کئی قصے سننے کو مل جاتے ہیں۔ بیوی ہو تو ایسی سے اپنے کرئیر کی شروعات کرنے والے سلمان خان کو اصل معنوں میں پہچان فلم میں نے پیار کیا، سے ملی تھی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ بھاگیہ شری نظر آئی تھیں۔ سلمان خان بالی ووڈ کے ان ستاروں میں سے ایک ہیں، جو فلموں میں انٹیمیٹ سین نہیں دیتے۔ سلمان ، نو کس پالیسی پر کام کرتے ہیں۔ کھ سال پہلے سلمان جاب ایک ٹاک شو میں پہنچے تھے، تو انہوں نے اپنی پرسنل اور پروفیشنل لائف کے بارے میں ڈھیرو باتیں کی تھی۔
بھاگیہ شری کو آئیوڈیکس لگانا پڑا بھاری اس دوران سلمان نے فلم میں نے پیار کیا کے دوران کا وہ قصہ بھی سنایا تھا، جب فلم کے ایک سین میں بھاگیہ شری کو آئیوڈیکس لگانے میں ان کے پسینے چھوٹ گئے تھے۔ دراصل، سلمان سے پوچھا جاتا ہے کہ ’میں نے پیار کیوں کیا سے لے کر اب تک آپ نے فلم میں کوئی انٹیمیٹ سین نہیں کیا۔ ‘ جس پر سلمان کہتے ہیں، نہیں سر نہیں کیا۔ پھر ان سے پوچھا جاتا ہے کہ ایک آپ نے کیا تھا، جس میں بھاگیہ شری کے پیروں پر آئیوڈیکس لگایا تھا۔ اس پر سلمان خان کہتے ہیں، ’آئیوڈیکس کو رانوں پر لگانا تھا، تو بھاگیہ شری نے اس کے لیے منع کردیا۔ اس نے کہا مجھے نہیں کرنا ہے۔ تو کہا گیا چلو گھٹنے پر، تو اس نے اس کے لیے بھی منع کردیا۔ پھر کاف پر لگانے کی بات آئی۔ اس نے اس کے لیے بھی منع کردیا۔ کہاں ہوا میں لگائیں، لگائے کہاں تم کو۔‘
سلمان خان نے آگے کہا کہ سین یہ تھا کہ میں آنکھیں بند کر کے آئیوڈیکس لیتا، اگر شارٹ اسکرٹ ہوتا تو سمجھ میں آتا، اسکرٹ بھی اتنا لمبا تھا لیکن انہیں ایسا نہیں کرنا پڑا۔ انہیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ فلم کے ڈائریکٹر سورج بڑجاتیہ نے کہا کہ اس سین کو کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اگر سلمان بھاگیہ شری کو کہیں کہ میں دیکھوں گا نہیں ۔‘ سلمان نے کہا کہ پہلے ہم بہت معصوم تھے پھر آہستہ آہستہ کرپٹ ہوتے گئے۔ اس طرح اس سین کو فلماتے ہوئے سلمان کے پسینے چھوٹ گئے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔