உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کمائی کے معاملے میں کسی سے کم نہیں ہے عالیہ بھٹ، فلموں کے ساتھ بزنس سے ہوتی ہے زبردست کمائی

    کمائی کے معاملے میں کسی سے کم نہیں ہے عالیہ بھٹ، فلموں کے ساتھ بزنس سے ہوتی ہے زبردست کمائی

    کمائی کے معاملے میں کسی سے کم نہیں ہے عالیہ بھٹ، فلموں کے ساتھ بزنس سے ہوتی ہے زبردست کمائی

    عالیہ بھٹ نے کچھ روپے پرسنل اسٹائلنگ پلیٹ فارم اسٹائل کریکر میں بھی انوسٹ کر رکھے ہیں۔ اسٹائل کریکر ایک فیشن پلیٹ فارم ہے۔ اس کے ساتھ عالیہ بھٹ نے کئی اور جگہ بھی سرمایہ کاری کررکھی ہے، جن سے وہ موٹی کمائی کرتی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      عالیہ بھٹ کا شمار بالی ووڈ میں بہت کم عمر میں کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑنے والے فنکاروں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بہت ہی کم وقت میں فلم انڈسٹری میں اپنی ایکٹنگ کا لوہا منوایا ہے۔ جہاں اس سال بڑے بڑے ستاروں کی فلمیں باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئیں تو وہیں عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی اور برہماستر نے شاندار کلیکشن کیا۔ عالیہ بھٹ کا شمار فلمی دنیا کے کافی امیر ستاروں میں کیا جاتا ہے۔ آئیے جانتے یہں کہ عالیہ بھٹ کون کون سے وسائل سے کمائی کرتی ہیں۔

      فلموں سے ہونے والی کمائی
      عالیہ بھٹ کمائی کے معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ عالیہ بھٹ کا شمار سب سے زیادہ فیس لینے والی اداکاراوں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی ہر فلم کے لئے 15 سے 18 کروڑ روپے کی موٹی رقم وصول کرتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کی مجموعی نیٹ ورتھ 517 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

      عالیہ بھٹ کا برانڈ
      فلموں کے ساتھ عالیہ بھٹ بزنس بھی کرتی ہیں۔ Ed-a-Mamma نام کا ان کا خود کا شروع کیا ہوا برانڈ ہے، جو کہ 2 سے 14 سال تک کے بچوں کے کپڑے بناتا ہے۔ اس بزنس سے عالیہ کو بہترین منافع ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس برانڈ نے سال 2021 میں 150 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سن شائن پروڈکشن کے نام سے عالیہ کا پروڈکشن ہاوس بھی ہے۔ عالیہ بھٹ اپنے پروڈکشن ہاوس سے بہترین کمائی کرتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      فریڈم فائٹربن کرOTTپرسارہ علی خان مچائیں گی دھمال،ورون دھون نے انوکھے انداز میں کیا اعلان

      یہ بھی پڑھیں:
      پویترا پونیا-اعجاز خان نے کرلی منگنی، انگیجمنٹ رِنگ فلانٹ کرتی نظرآئی اداکارہ

      اسٹائل کریکر میں انوسٹمنٹ
      عالیہ بھٹ نے کچھ روپے پرسنل اسٹائلنگ پلیٹ فارم اسٹائل کریکر میں بھی انوسٹ کر رکھے ہیں۔ اسٹائل کریکر ایک فیشن پلیٹ فارم ہے۔ اس کے ساتھ عالیہ بھٹ نے کئی اور جگہ بھی سرمایہ کاری کررکھی ہے، جن سے وہ موٹی کمائی کرتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: