دی کرو کے پوسٹر میں ایسا کیا نظر آیا کہ ٹرول ہوگئیں کرینہ کپور، یوزرس کررہے ہیں ایسے ایسے کمنٹس
دی کرو کے پوسٹر میں ایسا کیا نظر آیا کہ ٹرول ہوگئیں کرینہ کپور، یوزرس کررہے ہیں ایسے ایسے کمنٹس
سوشل میڈیا پر یوزرس کریتی سینن اور کرینہ کپور کے سامنے تبو کے کرئیر اور ان کی سینیاریٹی کے مطابق بھی ان کو پوسٹر میں بیچ میں کھڑا کرنے کی ڈیمانڈ کرتے نظر آرہے ہیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان ، کریتی سینن اور تبو کی آنے والی فلم ’دی کرو‘ کا پوسٹر جاری کیا گیا تھا۔ اس میں تینوں اداکارہ باس لیڈی انداز میں پوز دیتی نظر آرہی تھیںَ پوسٹ کے علاوہ بالی ووڈ کی بے بو نے اس پوسٹ کی شوٹنگ کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا تھا۔ اس سوشل میڈیا پر یوزرس اس پوسٹر کو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کرینہ کپور کو ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔
فرسٹ پوسٹ پر ہی بھڑکے لوگ ’دی کرو‘کو ریا کپور اور ایکتا کپور مل کر پروڈیوس کررہی ہیں۔ فلم میں لیڈنگ لیڈی کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن نظر آئیں گی۔ سوشل میڈیا پر فلم کے فرسٹ پوسٹ نے ہی خوب سرخیاں بٹور لی ہیں۔ اس پوسٹ میں یوزرس کو کچھ ایسا نظر آگیا جس سے ان کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا اور وہ کرینہ کپور کو کھری کھوٹی سنانے لگے۔
پوسٹر میں ایسا کیا ہے؟ دراصل، پوسٹر میں کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن ایک ساتھ پوز دے رہی ہیں، لیکن کرینہ باقی دو اداکارہ سے لمبی لگ رہی ہیں، جب کہ ریالیٹی میں ایسا نہیں ہے۔ تبو دونوں ہی ہیروئینوں میں سب سے لمبی ہیں۔ اس پوسٹ میں کرینہ کے سامنے تبو اور کریتی کو چھوٹا دکھانے پر لوگ بھڑک گئے ہیں۔ سچائی یہی ہے کہ کرینہ ان دونوں ہی اداکارہ سے ہائیٹ میں سب سے چھوٹی ہیں۔ اسی وجہ سے یوزرس بیبو کو جم کر ٹرول کررہے ہیں۔
یوزرس نے کرینہ کی ہائٹ پر اٹھائے سوال اس ویڈیو پر ایک یوزر نے کمنٹ کیا، کرینہ، کریتی سے لمبی کیوں نظر آرہی ہیں؟ دوسرے یوزر نے پوچھا، کیا کرینہ کو کسی چیز پر کھڑا کیا گیا ہے؟ ایک یوزر نے کرینہ کے گھمنڈ کو ہی لتاڑ دیا اور پوچھا، رکو ذرا، تبو، کرینہ سے چھوٹی ہیں یا کرینہ دو لمبی ہیروئینوں کے بغل میں چھوٹا نظر آنا نہیں چاہتی تھیں، اور اسی وجہ سے انہوں نے کسی چیز پر کھڑے ہوکر پوز دینے کافیصلہ کیا؟
اتنا ہی نہیں، سوشل میڈیا پر یوزرس کریتی سینن اور کرینہ کپور کے سامنے تبو کے کرئیر اور ان کی سینیاریٹی کے مطابق بھی ان کو پوسٹر میں بیچ میں کھڑا کرنے کی ڈیمانڈ کرتے نظر آرہے ہیں۔ دا کرو، کی شوٹنگ فروری 2023 سے شروع ہوگی، اس فلم کو راجیش کرشنن ڈائریکٹر کررہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔