اداکارہ جیا خان خودکشی کیس میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ ایک دہائی قبل 3 جون 2013 کو جیا کو ان کی والدہ رابعہ خان نے ممبئی کے جوہو علاقے میں اپنے گھر کی چھت سے لٹکا ہوا پایا تھا۔ اس وقت ان کے بوائے فرینڈ اداکار سورج پنچولی کو جوہو پولیس نے اداکارہ کے کمرے سے چھ صفحات پر مشتمل خودکشی نوٹ ملنے کے بعد خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس نوٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا تھا۔ یہ سورج کے خلاف سب سے بڑا ثبوت سمجھا گیا تھا۔
حالانکہ، جیا کی ماں رابعہ خان نے جانچ میں خامیوں کا الزام لگایا تھا اور معاملے کو سی بی آئی کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ رابعہ کی اپیل پر سماعت کے بعد بامبے ہائی کورٹ نے کیس سی بی آئی کو ٹرانسفر کردیا تھا۔ حالانکہ، سی بی آئی نے بھی نتیجہ نکالا ہے کہ یہ قتل کا معاملہ نہیں تھا، جیسا کہ رابعہ کی جانب سے الزام لگایا جارہا تھا۔ جانچ میں یہ نتیجہ نکلا کہ یہ خودکشی کے لیے اکسانے کا کیس تھا۔
رابعہ نے پھر بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور مطالبہ کیا کہ چونکہ جیا امریکی شہری ہے اس لیے اس کیس کو ایف بی آئی کے حوالے کیا جائے۔ تاہم ہائی کورٹ نے ان کی یہ درخواست مسترد کر دی۔ جمعرات کو اسپیشل سی بی آئی جج اے اے سید نے کیس میں حتمی دلائل کی سماعت کی، جب کہ رابعہ کے وکیل نے دو گواہوں کو واپس بلانے کے لیے درخواست دائر کی، لیکن سی بی آئی نے رابعہ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تمام گواہوں سے تفصیلی جرح کی گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔