گلیمر ورلڈ میں ابھی کچھ دیر پہلے یہ بات پھیل گئی تھی کہ ملائیکہ اروڑہ مشہور فلم ایکٹر ارجن کپور کے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔ حالانکہ ایکٹر نے بعد میں خود ہی اسخبرکو افواہ قرار دیا ہے۔ بالی ووڈ کے گلیاروں میں دونوں ستارے اسی طرح سے ہمیشہ لائم لائٹ میں بنے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اکثر اس بات کی بھی چرچا ہوتی ہے کہ ارجن اور ملائیکہ میں سب سے زیادہ امیر کون ہیں، تو آئیے جانتے ہیں کہ دونوں ستاروں میں کس کے پاس کتنی دولت ہے۔
ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑہ دونوں ہی اپنی فلموں میں کام کر کے موٹی فیس وصول کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ستارے کئی بڑے برانڈس کا اشتہار کرکے بھی بہترین کمائی کرتے ہیں۔ جہاں ملائیکہ اروڑہ یو ایس اے پرل، ڈابر تھرٹی پلس، سنسِلک اور جلیٹ شیو اینڈ کریو جیسے کئی بڑے برانڈس کا اشتہار کرتی ہیں تو وہیں دوسری طرف ارجن کپور فلائنگ مشین، ہیرو سائیکل، رائل اسٹیگ اور جے بی ایس جیسے کئی بڑے برانڈس کا ایڈ کرتے ہیں۔ سیلبریٹی ورتھ رپورٹ کے مطابق، ارجن کپور اورملائیکہ اروڑہ کی مجموعی نیٹ ورتھ 80 کروڑ روپے کے آس پاس بتائی جاتی ہے۔ عالیشان گھر
ارجن کپور کے پاس ممبئی کے جوہو میں ایک بہت ہی شاندار اپارٹمنٹ ہے۔ اس گھر میں ارجن اپنی بہن کے ساتھ رہتے ہیں اور ان کے گھر کی قیمت 30 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ملائیکہ اروڑہ کے پاس بھی ممبئی میں خود کا بہت ہی شاندار اپارٹمنٹ ہے۔ اپنے اس گھر میں ملائیکہ اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں۔ ملائیکہ کے گھر کی قیمت 20 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
لگژری کاروں کے ہیں شوقین عالیشان گھر کے علاوہ ملائیکہ اروڑہ بی ایم ڈبلیو 7 سیریز، رینج روور، ٹویوٹا انووا کرسٹال اور بی ایم ڈبلیو ایکس7 کی مالکن ہے تو وہیں ارجن کپور کے پاس لینڈ روور ڈیفینڈر، والو ایکس سی 90 ڈی5 اور Maserati Levante جیسی لگژری کاریں ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔