ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بڑی خبر: سشانت سنگھ راجپوت کا گھر کیا جائے گا میموریل میں تبدیل

سشانت سنگھ راجپوت کے کنبہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان کے نام کا فاونڈیشن کھولیں گے۔ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کے جانے پر دکھ بھی ظاہر کیا اور مداحوں کا ان کی محبت اور حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔

  • Share this:
بڑی خبر: سشانت سنگھ راجپوت کا گھر کیا جائے گا میموریل میں تبدیل
سشانت سنگھ راجپوت کا گھر میموریل میں تبدیل کیا جائےگا۔ تصویر انسٹا گرام۔

پٹنہ: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا پٹنہ میں واقع گھر میموریل میں تبدیل کیا جائے گا۔ سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد کنبہ نے یہ بیان جاری کیا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے کنبہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان کے نام کا فاونڈیشن کھولیں گے۔ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کے جانے پر دکھ بھی ظاہر کیا اور مداحوں کاان کی محبت اور حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الوداع سشانت۔ آپ کے لئے سشانت سنگھ راجپوت تھا وہ ہمارے لئے ہمارا پیارا گلشن تھا، کھلا دل، باتونی اور تیز دماغ کا تھا۔ ہر چیز پر اس میں تجسس رکھتا تھا۔ ہر بات پر پُرجوش رہتا تھا۔ بڑے بڑے خواب دیکھنا اور انہیں سچ کر دکھانےکا شوق تھا۔ وہ کنبہ کا وقار تھا۔ اس کے پاس ہمیشہ ایک دوربین رہتی تھی۔ شنی گرہ کے چھلوں کو دیکھنے کا اسے خاص شوق تھا۔ ہمیں یہ عرصہ لگے گا کہ اسکی ہنسی اب کبھی ہمارے کانوں میں نہیں گونجے گی۔ وہ کنبہ میں کبھی نہ پر ہونے والا خلا چھوڑ گئے ہیں۔ وہ اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتا تھا۔


سشانت سنگھ راجپوت کے کنبہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان کے نام کا فاونڈیشن کھولیں گے۔ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کے جانے پر دکھ بھی ظاہر کیا اور مداحوں کاان کی محبت اور حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔
سشانت سنگھ راجپوت کے کنبہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان کے نام کا فاونڈیشن کھولیں گے۔ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کے جانے پر دکھ بھی ظاہر کیا اور مداحوں کاان کی محبت اور حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔


بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان کی یادوں کو تازہ رکھنے کے لئے ایک فاونڈیشن قائم کی جارہی ہے۔ اس کی یادوں اور لگیسی کو احترام دینے کے لئے کنبہ نہ سشانت سنگھ راجپوت فاونڈیش تیار کر رہا ہے۔ اس فاونڈیشن کے تحت فلم، سائنس اور کھیل سے منسلک صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔


سشانت سنگھ راجپوت کے پٹنہ کی راجیو نگر کی رہائش گاہ کو میموریل میں تبدیل کی جائے گی۔ ان کے گھر میں ان سے منسلک چیزوں کو رکھا جائے گا۔ خاص طورپر انکی ہزاروں کتابیں، دوربین، فلائٹ سمیولیٹ، گٹار، فرنیچر تمام چیزوں کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ان کے مداح ان سے جڑے رہیں۔ سشانت سنگھ کے انسٹاگرام پیج کو کروڑوں مداح فالو کرتے ہیں۔ ہم اسے لگیسی اکاونٹ کی طرح چلائے رکھنا چاہتے ہیں، جس سے سشنانت کا ان کے فینس سے رشتہ بنا رہے۔
First published: Jun 27, 2020 04:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading