’دی ایممورٹل اشواتھاما‘ میں اس وجہ سے بدلی گئی سارہ علی خان! اس اداکارہ کے نام کی ہے چرچا
’دی ایممورٹل اشواتھاما‘ میں اس وجہ سے بدلی گئی سارہ علی خان! اس اداکارہ کے نام کی ہے چرچا
آدتیہ دھر کی اس فلم کا لوگوں کو طویل عرصے سے انتظار ہے۔ اس فلم کی کہانی قدیم کہانیوں پر مبنی ہے۔ بہرحال، اب دیکھنا ہوگا کہ آگے اس فلم کو لے کر اور کیا کچھ خبر سامنے آتی ہے۔
بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر آدتیہ دھر طویل عرصے سے اپنی آنے والی فلم ’دی ایممورٹل اشواتھاما‘ کو لے کر زیر بحث ہیں۔ آئے دن اس فلم کو لے کر کوئی نہ کوئی خبر سامنے آتی رہتی ہے۔
اس فلم میں بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ سارہ علی خان نظر آنے والے تھے، وہیں کچھ رپورٹس میں ایسا بتایا گیا تھا کہ میکرس فلم کی کاسٹ میں کچھ تبدیلیاں کرنے کی سوچ رہے ہیں۔ وہیں وکی فلم کا حصہ رہیں گے،لیکن سارہ اس فلم میں نظر نہیں آئیں گی۔ اس درمیان اب ایک رپورٹ میں سارہ کے فلم سے باہر ہونے کی وجہ بتائی گئی ہے۔ اس وجہ سے باہر ہوئیں سارہ
رپورٹ کی مانیں تو ایک ذرائع نے ’دی ایممورٹل اشواتھاما‘ میں سارہ کے ریپلیس ہونے کی وجہ بتائی ہے۔ خبر کے مطابق، اس فلم کی پرانی اسکرپٹ کے حساب سے اس امیں ایک ہنگ لڑکی کو کاسٹ کرنے کی ضرورت تھی، جس کے لیے سارہ فلم کا حصہ تھیں، حالانکہ جب فلم کو ملتوی کیا گیا، اس درمیان اسکرپٹ میں تھوڑی تبدیلیاں کی گئیں، جس کے بعد سارہ کو اس فلم میں لینا ممکن نہیں رہا، کیونکہ نئی اسکرپٹ کے حساب سے تھوڑی بڑی اداکارہ کی ضرورت ہے۔
اس اداکارہ کے نام کی ہے چرچا رپورٹ کے مطابق، اس فلم کے لیے میکرس اب کسی دوسری اداکارہ کی تلاش کررہے ہیں۔ وہیں جانی مانی اداکارہ سمانتھا رُتھ پربھو کا نام زیر بحث ہے، لیکن ابھی تک کچھ طئے نہیں ہوا ہے۔
آدتیہ دھر کی اس فلم کا لوگوں کو طویل عرصے سے انتظار ہے۔ اس فلم کی کہانی قدیم کہانیوں پر مبنی ہے۔ بہرحال، اب دیکھنا ہوگا کہ آگے اس فلم کو لے کر اور کیا کچھ خبر سامنے آتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔