உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’Kapil Shamraنے پاکستانی شو کا کانسیپٹ چرایا‘،کامیڈین نے لگایا الزام

    پاکستانی کامیڈین تابش ہاشمی نے کپل شرما پر لگا کانسیپٹ چرانے کا الزام۔

    پاکستانی کامیڈین تابش ہاشمی نے کپل شرما پر لگا کانسیپٹ چرانے کا الزام۔

    جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تابش نے کہا، 'دونوں شوز ایک جیسے نظر آتے ہیں، اس لیے لوگوں نے سوچا کہ انہوں نے کپل کے شو سے آئیڈیا چرایا ہے۔ کپل کے شو کا سیٹ دلی جیسا لگتا ہے، جب کہ ہمارا لاہور۔

    • Share this:
      Pakistani Comedian On The Kapil Sharma Show :پاکستانی انڈسٹری اور انڈین انڈسٹری کے درمیان مواد اور میوزک چوری کرنے کے الزامات اور جوابی الزامات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ اب ان الزامات کی فہرست میں ٹی وی کے مشہور کامیڈی شو 'دی کپل شرما شو' کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ پاکستانی کامیڈین تابش ہاشمی نے کپل شرما پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں ایک پرانے شو سے کپل کے شو کا فارمیٹ چوری کیا۔ اب یہ سارا معاملہ کیا ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

      دراصل، ان دنوں ایک کامیڈی شو 'ہنسنا منع ہے' پاکستان میں کافی مشہور ہورہا ہے۔ اس شو کو پاکستانی لوگوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، لیکن اس درمیان ایک الزام یہ ہے کہ شو کے میزبان تابش ہاشمی نے یہ فارمیٹ کپل شرما کے شو 'دی کپل شرما شو' سے چرایا ہے۔ حالانکہ جب تابش کو ان الزامات کا علم ہوا تو وہ غصے میں آگئے اور اُلٹا انہوں نے کپل شرما پر ہی شو کا فارمیٹ چوری کرنے کا الزام لگادیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Sonam Kapoor Stylish Diva:وحیدہ رحمن،سیمتا پاٹل اورشبانہ اعظمی جیسی نظرآتی ہیں یہ اداکارہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Dharmendra Hema Malini:شادی کے42سال کے بعد بھی کبھی دھرمیندر کی پہلی بیوی سے نہیں ملی ہیما

      جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تابش نے کہا، 'دونوں شوز ایک جیسے نظر آتے ہیں، اس لیے لوگوں نے سوچا کہ انہوں نے کپل کے شو سے آئیڈیا چرایا ہے۔ کپل کے شو کا سیٹ دلی جیسا لگتا ہے، جب کہ ہمارا لاہور۔ یہ عمر شریف کا کانسیپٹ ہے، یہ ہمارا کانسیپٹ ہے۔ بلکہ کپل شرما نے پاکستانی شو کا کانسیپٹ چرایا ہے۔ سال 2007 میں جیو ٹی وی پر ایک شو آتا تھا جس کا نام تھا 'چوراہا، یہ بالکل کپل کے شو جیسا تھا۔ کپل کا شو 2011 میں شروع ہوا تھا، حالانکہ کپل کے شو پر کسی نے الزام نہیں لگایا کہ انہوں نے پاکستانی شو کا کانسیپٹ چرایا ہے۔کیونکہ ان کے شو پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ہیں۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: