உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    The Kapil Sharma Show: اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے گیتا کپور کو کہا بے شرم! وائرل ہوا ویڈیو

    The Kapil Sharma Show: اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے گیتا کپور کو کہا بے شرم! وائرل ہوا ویڈیو ۔ تصویر : Instagram/geeta_kapurofficial/malaikaaroraofficial

    The Kapil Sharma Show: اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے گیتا کپور کو کہا بے شرم! وائرل ہوا ویڈیو ۔ تصویر : Instagram/geeta_kapurofficial/malaikaaroraofficial

    دی کپل شرما شو کے حالیہ ایپی سوڈ میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ملائیکہ اروڑا ، گیتا کپور اور ٹیرنس لوئس کے ساتھ شو 'انڈیاز بیسٹ ڈانسر' کی تشہیر کے لیے پہنچیں ۔ شو کے دوران ملائیکہ اروڑہ نے گیتا کپور کو بے شرم کہا ۔

    • Share this:
      ممبئی : دی کپل شرما شو کے حالیہ ایپی سوڈ میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ملائیکہ اروڑا ، گیتا کپور اور ٹیرنس لوئس کے ساتھ شو 'انڈیاز بیسٹ ڈانسر' کی تشہیر کے لیے پہنچیں ۔ شو کے دوران ملائیکہ اروڑہ نے گیتا کپور کو بے شرم کہا ، جب وہ کامیڈی شو میں ارچنا پورن سنگھ کی جگہ پر قبضہ کرنے کی بات کہہ رہی تھیں ۔

      ایپی سوڈ کے دوران کپل شرما نے مذاق میں کہا کہ کوئی کام مت چھوڑو، سونی کو پکڑو ، چینل کو لوٹو ۔ ٹیرنس نے اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کہا صحیح بات! سپر ڈانسر سے آئی بی ڈی ، آئی بی ڈی سے سپر ڈانسر۔ گیتا نے ارچنا کی سیٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سپر ڈانسر سے آئی بی ڈی تک تو ٹھیک ہے ، لیکن اس کے بعد 'دی کپل شرما شو' ہونا چاہئے۔

      گیتا کپور کی بات سن کر سب ہنس پڑے ۔ ملائبکہ نے انہیں 'بے شرم' بھی کہا ۔ گیتا نے کہا کہ اگر انہیں شرم نہیں آرہی ہے تو میں کیوں کروں؟ میں انہیں سائیڈ کرکے ان کی سیٹ پر قبضہ کرلوں گی ۔ اس کے بعد ارچنا قلم اٹھا کر انہیں مارنے کا اشارہ کرتی نظر آئیں ۔ پھر گیتا نے فورا ارچنا سے معافی مانگی اور کہا کہ ساری ، ساری، آئی لو یو ارچنا میم ، ساری ۔'

      شو میں گیتا اور ٹیرنس نے بھی ملائیکہ کا مذاق اڑایا ۔ دونوں اداکارہ کو چڑھانے کے لئے ان کے واک کرنے کے طریقہ کا مذاق بنانے لگے ۔ وہ بتانے لگے کہ جب ملائیکہ کو پیپراجی دیکھ رہے ہوتے ہیں تب وہ اپنے ڈاگی کیسپر کے ساتھ کیسے ٹہلتی ہیں ۔ گیتا نے جہاں ان کی نقل اتاری تو وہیں ٹیرنس نے فوٹوگرافرس کیلئے پوز دینے کی ایکٹنگ کی ۔ ملائیکہ یہ سب دیکھ کر شرم سے ہنس پڑیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: