உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    The Kashmir Files: دو لوگ میری آفس میں گھسے اور مینیجر سے کی ہاتھا پائی، وویک اگنی ہوتری کا بڑا بیان

     دی کشمیر فائلس کی باکس آفس پر کامیابی اور فلم کی مخالفت کے بعد وویک اگنی ہوتری نے اپنی جان کو خطرہ (Vivek Agnihotri on threats to his life) بتایا تھا ، جس کے بعد انہیں وزارت داخلہ نے وائی کٹیگری کی سیکورٹی دی ہے ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی جان کو خطرہ کو لے کر بتایا کہ کیسے دو انجان لوگوں نے ان کے آفس میں گھس کر ان کے مینیجر کے ساتھ ہاتھا پائی  (2 boys pushed Vivek Agnihotri manager) کی تھی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وویک اگنی ہوتری (Vivek Agnihotri)  کی فلم دی کشمیر فائلس (The Kashmir Files) نے بڑے بڑے فلم میکرس کے پیسینے چھڑا دئے ہیں ۔ فلم نے باکس آفس پر 200 کروڑ سے زیادہ کا کلیکشن کرلیا ہے ۔ اس فلم کے آگے اکشے کمار کی بچن پانڈے پست نظر آرہی ہے ۔ دی کشمیر فائلس کی باکس آفس پر کامیابی اور فلم کی مخالفت کے بعد وویک اگنی ہوتری نے اپنی جان کو خطرہ (Vivek Agnihotri on threats to his life) بتایا تھا ، جس کے بعد انہیں وزارت داخلہ نے وائی کٹیگری کی سیکورٹی دی ہے ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی جان کو خطرہ کو لے کر بتایا کہ کیسے دو انجان لوگوں نے ان کے آفس میں گھس کر ان کے مینیجر کے ساتھ ہاتھا پائی  (2 boys pushed Vivek Agnihotri manager) کی تھی ۔

      یہ بھی پڑھئے : اب بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے فلم دی کشمیر فائلس کو لے کر دیا بڑا بیان، کہی یہ بات

      وویک اگنی ہوتری نے کشمیری پنڈتوں کی وادی کشمیر سے نقل مکانی کی کہانی کو اپنی فلم دی کشمیر فائلس میں دکھایا ہے ۔ یہ فلم دیکھ کر لوگ جذباتی ہورہے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے بتایا کہ کیسے دی کشمیر فائلس کی کامیابی کے بعد انہیں اپنی جان کا خطرہ بھی ستانے لگا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : The Kashmir Files: ٹویٹ کرکے پھنس گئے آئی اے ایس افسر نیاز خان، سرکار اٹھانے جارہی یہ بڑا قدم

      بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ حال ہی میں میری آفس میں دو انجان لڑکے گھس گئے ۔ انہوں نے میرے مینیجر کے ساتھ ہاتھا پائی کی ۔ انہوں نے بات چیت میں بتایا کہ یہ اس وقت ہوا جب میں اور میری اہلیہ آفس میں نہیں تھے ، صرف ایک مینیجر تھیں ، جو کافی عمردراز ہیں ۔ ان لڑکوں نے انہیں دروازہ کی طرف دھکا مارا تو وہ گر پڑیں ۔ اس کے بعد انہوں نے ان سے میرے بارے میں پوچھا اور پھر وہ وہاں سے بھاگ گئے ۔ میں نے اس واقعہ کے بارے میں کسی سے بات نہیں کی کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ ایسے لوگوں کو کسی بھی طرح کی شہرت ملے ۔

      فائلس فرنچائزی کو آگے بڑھانے کو لے کر انہوں نے کہا کہ دی دہلی فائلس اور پھر میں فائلس ٹرایولاجی کے ساتھ کام کررہا ہوں ۔ وویک اگنی ہوتری نے کہا کہ روئے زمین پر کوئی طاقت فائلس کو فرنچائزی میں بدلنے کیلئے راضی نہیں کرسکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ مجھے پہلے سے جانتے ہیں وہ یہ اچھی طرح سے جانتے ہوں گے کہ میں وہ فلم بنا رہا ہوں ، جن کو میں پچھلے دس سالوں سے بنانا چاہتا ہوں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: