اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تنازعہ میں گھرے Kapil Sharma ، 'دا کشمیر فائلز'کی تشہر سے کیا انکار، سوشل میڈیا پر وویک اگنی ہوتری کا انکشاف

     ٹویٹ میں وویک اگنی ہوتری نے لکھا، 'انہوں نے ہمیں اپنے شو میں مدعو کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ ہماری فلم میں کوئی بڑا کمرشیل اسٹار نہیں ہے۔ بالی ووڈ میں نان اسٹار ڈائریکٹرز، رائٹر یا اچھے اداکاروں کی کوئی پوچھ نہیں ہے۔

    • Share this:
      فلمساز وویک اگنی ہوتری (Vivek Agnihotri) کی فلم 'دی کشمیر فائلز' (The Kashmir Files) جلد ہی رلیز ہو گی۔ فلم کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں میکرس اب اپنی فلم کی تشہیر 'دی کپل شرما شو' میں کرنا چاہتے تھے۔ لیکن جو ہوا وہ کافی چونکا دینے والا تھا۔ دی کپل شرما شو (The Kapil Sharma Show) میں ہر ہفتے بڑے بڑے ستارے فلم کی تشہیر کے لیے پہنچتے ہیں۔ حالانکہ کپل شرما نے وویک اگنی ہوتری کی فلم 'دی کشمیر فائلز' کی تشہیر سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں کوئی بڑا اسٹار نہیں ہے۔
      وویک اگنی ہوتری نے کہا ہے کہ وہ خود ان کے مداح ہیں لیکن بالی ووڈ میں نان اسٹار ڈائریکٹر، مصنف اور اچھے اداکاروں کی پوچھ نہیں ہوتی ۔ دراصل، ٹوئٹر پر ایک یوزر نے انہیں ٹیگ کیا اور 'دی کپل شرما شو' میں 'دی کشمیر فائلز' کی تشہیر کرنے کا مشورہ دیا۔ اس پر انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا، 'میں یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ دی کپل شرما شو میں کس کو بلانا چاہئے ۔ یہ مکمل طور پر کپل شرما اور ان کے پروڈیوسرز پر منحصر ہے۔ بالی ووڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ایک بار مسٹر بچن نے گاندھی خاندان کے لیے کہا تھا - وہ راجہ ہیں، ہم رنک ہیں۔
      سلمان خان کے ساتھ شادی کو لیکر خود Sonakshi Sinha نے کیا یہ بڑا انکشاف، سوشل میڈیا پر سب کو بتاڈالا
      ایک اور ٹویٹ میں وویک اگنی ہوتری نے لکھا، 'انہوں نے ہمیں اپنے شو میں مدعو کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ ہماری فلم میں کوئی بڑا کمرشیل اسٹار نہیں ہے۔ بالی ووڈ میں نان اسٹار ڈائریکٹرز، رائٹر یا اچھے اداکاروں کی کوئی پوچھ نہیں ہے۔ وویک اگنی ہوتری کے اس ٹویٹ پر مداح شدید تبصرے کر رہے ہیں اور اپنی رائے دے رہے ہیں۔ کئی لوگ کپل شرما کو بھی ٹرول کر رہے ہیں۔ حالانکہ کپل شرما نے اس معاملے پر فی الحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

      'دی کشمیر فائلز' کی بات کرتے ہوئے، فلم کی کہانی 90 کی دہائی میں کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی اور قتل سے متعلق ہے۔ فلم میں انوپم کھیر، متھن چکرورتی، پلوی جوشی، درشن کمار، بھاشا سنبلی، چنمے منڈلیکر، پونیت اسار، مرنل کلکرنی، اتل سریواستو اور پرتھوی راج سرنائک مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 11 مارچ 2022 کو رلیز ہونے جا رہی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: