دی کیرالا اسٹوری: پروڈیوسر ویپول امرت لال شاہ نے خود بتائی 32 ہزار لڑکیوں کے لو جہاد کی سچائی!

دی کیرالا اسٹوری: پروڈیوسر ویپول امرت لال شاہ نے خود بتائی 32 ہزار لڑکیوں کے لو جہاد کی سچائی!

دی کیرالا اسٹوری: پروڈیوسر ویپول امرت لال شاہ نے خود بتائی 32 ہزار لڑکیوں کے لو جہاد کی سچائی!

ویپول شاہ نے مزید کہا، 'میں اسے کوئی تنازعہ نہیں سمجھتا۔ میرا ماننا ہے کہ یہ ان کا ایجنڈا ہے کہ اس چیز کو کیسے دبایا جائے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    پروڈیوسر ویپول امرت لال شاہ کی فلم دی کیرالا اسٹوری موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اس فلم میں 32 ہزار متاثرہ لڑکیوں کی دردناک کہانی کو بیان کیا گیا ہے، جنہیں لو جہاد کے ذریعے پہلے مسلم بنایا گیا اور پھر انہیں آئی ایس آئی ایس جوائن کرنے کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔ اس فلم کو لے کر ایک طبقہ مخالفت بھی کررہا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم صرف ایک ایجنڈہ ہے، جیسا کہ اس کے ٹریلو میں دکھایا گیا ہے، ایسا کبھی کیرل میں ہوا ہی نہیں ہے۔ اب اس پر ویپول شاہ نے کھل کر بات کی ہے۔

    کیا ایجنڈہ ہے دی کیرالا اسٹوری؟

    ایک انٹرویو کے دوران ایپول شاہ سے پوچھا گیا کہ ایک طبقہ ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ فلم ایجنڈہ کے تحت بنائی گئی ہے۔ اس سوال پر فلم میکر نے کہا، یہ فلم تین لڑکیوں کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔ اگر تین لڑکیوں کی یہ ایک کہانی ہے تو کیسے یہ ایک فیک ایجنڈہ ہوسکتا ہے۔ اس کا کوئی جواب نہیں دے پارہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    سب سے امیر اداکاراؤں میں شامل ہیں ایشوریہ رائے کا نام، جانیے اداکارہ کتنے کروڑ کی ہیں مالکن؟

    یہ بھی پڑھیں:

    سلمان خان کی شادی کو لے کر بھاگیہ شری سے پوچھا گیا سوال، ’میں نےپیار کیا‘ اداکارہ نے کہی یہ بات

    سینکڑوں لڑکیاں ہوئیں اس کا شکار!

    ویپول شاہ نے مزید کہا، 'میں اسے کوئی تنازعہ نہیں سمجھتا۔ میرا ماننا ہے کہ یہ ان کا ایجنڈا ہے کہ اس چیز کو کیسے دبایا جائے۔ عوام اتنی بڑی سازش پر توجہ نہ دیں جو چل رہی ہے۔ جب ہم اس فلم کے لیے ریسرچ کر رہے تھے تو ہم سینکڑوں لڑکیوں سے ملے جو ہیرا پھیری سے کنورژن کا شکار ہوئیں، تو کیسے یہ جعلی فلم ہے؟ ہر ایک کا اپنا نقطہ نظر ہے لیکن ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: