امریکہ اور کینیڈا کے 200 سے زیادہ سینماگھروں میں متنازعہ فلم ’دی کیرل اسٹوری‘ ریلیز ہوگئی ہے۔ ڈائریکٹر سدیپتو سین نے کہا ہے کہ یہ فلم ایک مشن ہے، جو سینما کی سرحدوں سے ہٹ کر ہے۔ سین نے ڈیجیٹل کانفرنس میں ہندوستانی و امریکی صحافیوں سے کہا، ملک، کیرل ریاست میں طویل عرصے سے جاری مسائل کو نظرانداز کررہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 'دی کیرالہ اسٹوری' ایک مشن ہے جو سنیما کی تخلیقی حدود کو عبور کرتا ہے، ایک ایسی تحریک جس کے لیے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچنا اور بیداری پیدا کرنا چاہیے۔ پروڈیوسر وپل شاہ کا کہنا تھا کہ فلم میں جو کچھ دکھایا گیا ہے وہ عوام سے چھپایا گیا تھا اور اسے بتایا جانا چاہیے تھا۔
Discrediting my sincerity, mocking my integrity , threats ,
Our teaser getting shadow banned,the movie getting banned in certain states,slander campaigns launched...BUT you ,the audience made #TheKeralaStory the no1 female lead movie first week of all time !!wowww! Audience aap… pic.twitter.com/yxZhTSRq8G
پروڈیوسر وپل شاہ نے کہا، ہم نے دنیا بھر میں اس بارے میں بات چیت کرنے کے لیے یہ فلم بنائی ہے۔ فلم میں تین لڑکیوں کی کہانی بتائی گئی ہے جو مبینہ طور پر اسلام مذہب قبول کر کے آئی ایس آئی ایس میں شامل ہوگئی تھیں۔ بی جے پی سمیت ہندو دائیں بازو کی تنظیموں نے اس فلم کی حمایت کی ہے۔ تمل ناڈو کے سینما گھروں نے فلم کا بائیکاٹ کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔