دنیا کے 100 سب سے ’بااثر‘ شخصیات کی فہرست جاری، شاہ رخ خان-راجا مولی کو ملی جگہ

دنیا کے 100 سب سے ’بااثر‘ شخصیات کی فہرست جاری، شاہ رخ خان-راجا مولی کو ملی جگہ

دنیا کے 100 سب سے ’بااثر‘ شخصیات کی فہرست جاری، شاہ رخ خان-راجا مولی کو ملی جگہ

جو شاہ رخ کو بہت قریب سے جانتا ہے اور ان کا خیر خواہ ہے۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ شاہ رخ کی شخصیت کو صرف 150 الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ٹائم میگزین نے دنیا کے 100 سب سے زیادہ بااثر شخصیات کی فہرست 13 اپریل، بروز جمعرات کو جاری کردی ہے۔ اس میں ہندوستانی اداکارہ شاہ خان کے ساتھ ساتھ فلم ڈائریکٹر ایس ایس راجا مولی، رائٹر سلمان رشدی اور ٹی وی میزبان و جج پدمالکشمی کو بھی جگہ ملی ہے۔ بتادیں کہ اس فہرست میں امریکی صدر جو بائیڈن، کنگ چارلس، سیریا میں پیدا ہوئے تیراک اور کارکن سارہ مردانی اور یسریٰ مردنی کے علاوہ فلسطینی نژاد اسٹار آئیکان بیلا حدید، ارب پتی سی ای او ایلون مسک، آئیکانک گلوکارہ و فنکار بیانس بھی شامل ہیں۔

    دیپیکا نے لکھی شاہ رخ کی پروفائل

    معلومات کے مطابق شاہ رخ خان کے بارے میں ان کی ساتھی ادکارہ دیپیکا پڈوکون نے بہت سی باتیں لکھیں۔ انہوں نے کہا، 'جو شاہ رخ کو بہت قریب سے جانتا ہے اور ان کا خیر خواہ ہے۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ شاہ رخ کی شخصیت کو صرف 150 الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ شاہ رخ خان کو ہمیشہ بہترین اداکاروں میں شمار کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    پاؤں میں چپل اور سنہری میکسی، سر پر اسکارف پہنے ریکھا کا یہ انداز دیکھ کر سوشل میڈیا پر مچی ہلچل

    دیپیکا نے آگے کہا، ’حالانکہ، ایسی چیزیں بھی ہیں، جو انہیں ہر کسی سے الگ کرتی ہیں۔ ان چیزوں میں ان کا سوچنے کا طریقہ، ہمت اور انسانیت شامل ہیں۔ اب فہرست سامنے آچکی ہے اور شاہ رخ خان نے سال 2023 کا ٹائم 100 ریڈر پول جیت لیا ہے۔ اس میں قارئین نے ان شخصیات کے لیے ووٹنگ کی، جو انہیں ٹائم کی سب سے باصلاحیت لوگوں کی فہرست میں جگہ پانے کے قابل لگے۔ اس پول کے لیے 1.2 ملین لوگوں نے ووٹنگ کی، جن میں قریب چار فیصدی ووٹ شاہ رخ نے حاصل کر کے پہلے پائیدان پر قبضہ جمایا ہے۔‘

    Time 100 Most Influential List release Shah Rukh Khan And SS Rajamouli on this place

    یہ بھی پڑھیں:

    شوہر سے لی طلاق پھر بن گئیں اس ہیرو کے بچے کی ماں، اب خاص دوست کے ساتھ تصویر ہوئی وائرل، لوگوں نے پوچھے سوال

    عالیہ نے بتائی راجا مولی کی خوبیاں

    ایس ایس راجامولی کے بارے میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے چند باتیں لکھی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’لوگ جانتے ہیں کہ راجامولی نے انہیں کیا دیا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ کسی بھی چیز کو کیسے ہٹ کرانا ہے۔ میں انہیں ایک ماہر کہانی کار کہتی ہوں کیونکہ وہ کہانیوں کو صحیح سمت دینا جانتے ہیں اور انہوں نے ہم سب کو اکٹھا کیا۔‘
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: