اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تیونیشا شرما کی موت کے  بعد ریلیز ہوا’علی بابا‘ کا نیا پرومو، شیزان خان کی جگہ لینے کو تیار ہے یہ ایکٹر

    تیونیشا شرما کی موت کے  بعد ریلیز ہوا’علی بابا‘ کا نیا پرومو، شیزان خان کی جگہ لینے کو تیار ہے یہ ایکٹر

    تیونیشا شرما کی موت کے بعد ریلیز ہوا’علی بابا‘ کا نیا پرومو، شیزان خان کی جگہ لینے کو تیار ہے یہ ایکٹر

    اداکارہ تیونشا شرما شو علی بابا میں خاتون کا مرکزی کردار ادا کر رہی تھیں۔ تیونشا اس شو میں مریم کے کردار میں تھیں۔ ان کے ساتھی اداکار شیزان خان علی کے کردار میں تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      سونی سب کے سوپر ہٹ فکشن شو ’علی بابا: داستان کابل کے دوسرے سیزن کا پرومو ریلیز ہوچکا ہے۔ اس مرتبہ شو میں نئے فنکاروں کے ساتھ نئی کہانی دکھائی جائے گی۔ آنجہانی اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی کیس کے  بعد شو کی اسٹار کاسٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق شو مین شیزان خان کی جگہ اب ابھیشک نگم لیڈ رول میں نظر آئیں گے۔ شیان فی الحال تونیشا کی موت کے معاملے میں جیل میں بند ہیں۔

      تازہ پرومو کی بات کریں تو علی بابا داستان ِ کابل کو اب نئے کلیور میں پیش کیا جائے گا۔ پرومو شاندار ہے لیکن اس میں لیڈ اسٹار کا چہرہ نہیں دکھایا گیا ہے ۔ حالانکہ قدوقامت سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایکٹر ابھیشک نگم ہی ہیںَ ابھیشک ، علی بابا میں اب شیزان خان کی جگہ لیں گے۔ پرومو شیئر کرتے ہوئے سونی سب چینل نے سوشل میڈیا پر لکھا، کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے، بنے رہیے ہمارے ساتھ۔ دیکھیے ٹیلی ویژن پر سب سے بڑا فیملی ڈرامہ’علی بابا: انداز انوکھا چیپٹر2‘ پیر سے ہفتہ رات 8  بجے سونی سب پر۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sony SAB (@sonysab)





      اس سیزن کو علی بابا: انداز انوکھا چیپٹر 2 کہا جارہا ہے۔ نئے پرومو کے ساتھ شو کی فیمیل اسٹار کو لے کر بھی فینس کے درمیان بحث شروع ہوگئی ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ تونیشا شرما کے بعد اس شو میں کس اداکارہ کی انٹری ہوتی ہے جو مریم کے رول کو نبھائے گی۔ فینس کو میکرس کی جانب سے اعلان کا انتظار ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      تونیشا کی خودکشی کے بعد بند ہوگئی تھی شوٹنگ
      بتادیں کہ اداکارہ تیونشا شرما شو علی بابا میں خاتون کا مرکزی کردار ادا کر رہی تھیں۔ تیونشا اس شو میں مریم کے کردار میں تھیں۔ ان کے ساتھی اداکار شیزان خان علی کے کردار میں تھے۔ مداح دونوں کی جوڑی کو پسند کررہے تھے لیکن تیونشا شرما نے 24 دسمبر 2022 کو اچانک خودکشی کرلی۔ دوسری جانب 27 دسمبر کو پولیس نے اس معاملے میں شیزان خان کو گرفتار کیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: