داستان ِ کابل کا سیٹ جل کر ہوا خاک، وسئی اسٹوڈیو میں ہی تیونیشا شرما نے کی تھی خودکشی!
داستان ِ کابل کا سیٹ جل کر ہوا خاک، وسئی اسٹوڈیو میں ہی تیونیشا شرما نے کی تھی خودکشی!
۔ تصویر: Instagram@_tunisha.sharma_
تیونیشا شرما دسمبر 2022 میں سیٹ پر اپنے سابق بوائے فرینڈ اور ساتھی اداکار شیزان خان کے میک اپ روم میں مردہ پائی گئی تھیں، اس وقت شو علی بابا کی شوٹنگ جاری تھی۔
داستان ِ کابل شو کی اداکارہ تیونیشا شرما کی موت کی خبر نے پوری انڈسٹری کو چونکا دیا تھا۔ اب خبر ہے کہ جس سیٹ پر اداکارہ نے خودکشی کی تھی وہ سیٹ جل کر خاک ہوگیا ہے۔
خاک ہوا وسئی کا اسٹوڈیو! دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق، آگ پہلے بھجن لال اسٹوڈیو پر لگی تھی۔ یہ اسٹوڈیو وسئی میں کمان میں واقع ہے۔ جمعہ دیر رات اس اسٹوڈیو میں آگ لگی جس کی وجہ سے آس پاس کے سیٹ بھی اس کی چپیٹ میں آگئے۔ آگ میں بھاری نقصان ہوا ہے جس میں پورے کے پورے سیٹ جل گئے۔ وسئی ویرار سٹی میونسپل کارپوریشن فائر بریگیڈ کے مطابق، ممبئی اطراف و اکناف پر واقع ان سیٹس پر صبح کے 4 بجے ہفتہ کو آگ لگی۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔
بتادیں کہ تیونشا نے 20 سال کی عمر میں مبینہ طور پر علی بابا کے سیٹ پر خودکشی کر لی تھی۔ اداکارہ نے اتنا بڑا قدم کیوں اٹھایا، یہ سوال ابھی باقی ہے۔ اداکارہ کی موت کی خبر اس وقت سامنے آئی جب اس سیٹ پر شو علی بابا داستانِ کابل کی شوٹنگ جاری تھی۔
رپورٹس کے مطابق ٹی وی اداکارہ دسمبر 2022 میں سیٹ پر اپنے سابق بوائے فرینڈ اور ساتھی اداکار شیزان خان کے میک اپ روم میں مردہ پائی گئی تھیں، اس وقت شو علی بابا کی شوٹنگ جاری تھی۔ بعد ازاں اداکار کو پولیس نے دفعہ 306 کے تحت حراست میں لے لیا۔ سال 2023 میں شیزان کو مارچ کے مہینے میں ضمانت ملی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ، شیزان خان جلد ہی روہت شیٹی کے شو خطروں کے کھلاڑی کے سیزن 13 میں نظر آنے والے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔