پائل روہتگی نے اس اداکارہ کے ساتھ لیا تھا مس انڈیا مقابلے میں حصہ، تنازعہ سے بھی رہا ہے گہرا رشتہ
پائل روہتگی نے اس اداکارہ کے ساتھ لیا تھا مس انڈیا مقابلے میں حصہ، تنازعہ سے بھی رہا ہے گہرا رشتہ
بتادیں کہ پائل روہتگی نے بہت ہی کم فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ بگ باس 2 کی اداکارہ بھی رہ چکی ہیں جہاں ان کی اور سمبھاونا سیٹھ کے درمیان ہوئی لڑائی نے کافی شہرت بٹوری تھی۔
ہندی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا کے ساتھ مس انڈیا مقابلے میں حصہ لے چکی پائل روہتگی آج اپنا 38واں جنم دن منارہی ہیں۔ پائل فلم انڈسٹری کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جو کام سے زیادہ اپنے تنازعات کے باعث سرخیوں میں رہی ہیں۔ آئیے آج پائل کی سالگرہ کے موقع پر ان سے جڑے تنازعات کے بارے میں جانتے ہیںَ
کیرلا سیلاب پر تنازعہ جب سال 2018 میں کیرل سیلاب کو جھیل رہا تھا تو اس وقت پائل روہتگی نے اس بات کا دعویٰ کردیا تھا کہ یہ گئوکشی کی وجہ سے بھگوان کا غصہ تھا۔ پائل کو اپنی اس بات کے لیے کافی ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔
پنڈت جواہر لال کو لے کر تنازعہ پائل روہتگی سال 2019 میں سرخیوں میں اس وقت آئی تھی، جب انہوں نے ہندوستان کے سابق وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو لے کر کمنٹ کردیا تھا۔ اس کمنٹ کو کرنے کے راجستھان پولیس نے پائل کو گرفتار کرلیا تھا۔
راجا رام موہن پر ہوا تنازعہ اداکارہ کی زبان یہی پر خاموش نہیں ہوئی۔ وہ ہندوستان کے مشہور سماجی خدمت گزار راجا رام موہن رائے کو انگریزوں کا چمچمہ بھی بتاچکی ہیں، جس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ اس کے بعد راجا رام موہن رائے لائبریری کے سکریٹری نے کہا تھا کہ شائد پائل کو ان کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔
ان تنازعات کے ساتھ پائل روہتگی شیواجی، زائرہ وسیم سمیت کئی اور تنازعات ی وجہ سے سرخیوں کو اپنے نام کرچکی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ پائل روہتگی نے بہت ہی کم فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ بگ باس 2 کی اداکارہ بھی رہ چکی ہیں جہاں ان کی اور سمبھاونا سیٹھ کے درمیان ہوئی لڑائی نے کافی شہرت بٹوری تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔