پاکستان کے دینا میں پیدا ہوئے گلزار نہیں بننا چاہتے تھے نغمہ نگار، دلچسپ ہے فلموں میں آنے کی داستان
پاکستان کے دینا میں پیدا ہوئے گلزار نہیں بننا چاہتے تھے نغمہ نگار، دلچسپ ہے فلموں میں آنے کی داستان
گلزار نے اپنے کرئیر میں ’تجھ سے ناراض نہیں زندگی‘، تیرے بنا زندگی سے کوئی، ائے زندگی گلے لگا لے، کجرارے، چپہ چپہ چرخا چلے، اور دل ہوم ہوم کرے، جیسے بہت سے یادگار گانے لکھے ہے۔
پاکستان کے دینا میں پیدا ہوئے گلزار آج کسی بھی پہچان کے محتاج نہیں ہیں۔ حالانکہ انہوں نے اپنی زندگی میں کافی برے وقت کا بھی سامنا کیا ہے۔ گلزار نے اپنے فلمی کرئیرمیں ایک سے بڑھ کر ایک سوپر ہٹ نغموں کو لکھا ہے۔ حالانکہ ان کے فینس شائد ہی یہ بات جانتے ہوں کہ گلزار شروعات میں نغمہ نگار نہیں بننا چاہتے تھے۔ آئیے جانتے ہیں کہ فلمی دنیا کے یہ قدآور نغمہ نگار آخر کیار بننا چاہتا تھا۔
کیا بننا چاہتے تھے گلزار گلزار کا خاندان تقسیم ہند کے بعد ہندوستان آکر بس گیا تھا۔ حالانکہ ان کے بھائی پہلے سے ہی ممبئی میں کام کیا کرتے تھے۔ گلزار صاحب روزی روٹی کی تلاش میں اپنے بھائی کے پاس چلے گئے۔ اس درمیان وہ ایک گیراج میں ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرنے لگے۔ اپنے اس کام کے ساتھ وہ ممبئی کے ایک پروگریسیو رائٹرس ایسوسی ایشن کے ممبر بن گئے۔ گلزار کی شروعات سے ادب میں گہری دلچسپی تھی اور وہ فلموں سے خود کو دور رکھ کر ایک ادبی شخصیت بننا چاہتے تھے۔ حالانکہ ان کی قسمت نے تو ان کے لئے کچھ اور ہی سوچ رکھا تھا۔ اس کے بعد گلزار صاحب کو بمل رائے کی فلم میں گانا لکھنے کا موقع مل گیا۔ اس گانے کو لکھنے کے بعد پھر کبھی گلزار نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
یادگار نغمے گلزار نے اپنے کرئیر میں ’تجھ سے ناراض نہیں زندگی‘، تیرے بنا زندگی سے کوئی، ائے زندگی گلے لگا لے، کجرارے، چپہ چپہ چرخا چلے، اور دل ہوم ہوم کرے، جیسے بہت سے یادگار گانے لکھے ہے۔ گلزار نے کئی شاندار فلموں کا ڈئریکریشن کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹوری بھی لکھی ہے۔ وہ آج بھی فلمی دنیا میں سرگرم ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔