ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

متنازع ویڈیو کی وجہ سے گئی تھی جیل ، باہر نکل کر بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے کہا : میں سعودی عرب اور ایران میں نہیں رہتی

راجستھان پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد دو دن اور ایک رات جیل میں گزارنے والی اداکارہ پائل روہتگی نے جیل سے رہائی کے بعد کانگریس پر سنگین الزامات عائد کئے ۔

  • Share this:
متنازع ویڈیو کی وجہ سے گئی تھی جیل ، باہر نکل کر بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے کہا : میں سعودی عرب اور ایران میں نہیں رہتی
پائل روہتگی ۔ فائل فوٹو ۔

راجستھان پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد دو دن اور ایک رات جیل میں گزارنے والی اداکارہ پائل روہتگی نے جیل سے رہائی کے بعد کانگریس پر سنگین الزامات عائد کئے ۔ انہوں نے بدھ کو جے پور میں پریس کانفرنس کرکے کہا کہ میں اپنی شخصی آزادی کو آگے بھی جاری رکھوں گی ، کیونکہ میں سعودی عرب یا ایران میں نہیں رہتی ہوں ، بلکہ میں ہندوستان میں رہتی ہوں ۔ وہیں اپنے پوسٹ کئے متنازع ویڈیو پر اداکارہ نے کہا کہ ہندوستان میں جو کچھ بھی قانون کے مطابق ہے ، میں وہ کروں گی ۔


بتادیں کہ راجستھان کی بوندی ضلع میں تقریبا 30 گھنٹوں تک قیدی نمبر 2616 کے طور پر بند رہی پائل روہتگی کو منگل کی شام رہا کیا گیا تھا ۔ اس سے پہلے پائل نے جیل سے باہر نکلتے ہی کانگریس کی ریاستی حکومت پر اپنی بھڑاس نکالی اور کہا تھا کہ راجستھان پولیس نے اس کو نشانہ بنایا ۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کوشش کریں گی کہ مستقبل میں اس طرح جیل نہیں جانا پڑے ۔


بتادیں کہ اداکارہ پائل روہتگی کو بوندی ضلع جیل کی پانچ خاتون قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا تھا ۔ پائل نے کہا کہ جیل میں مجھے خاتون قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا تھا ، میں بہت ڈر گئی تھی ، لیکن انہوں نے مجھے گھر جیسا احساس کرایا ۔ اپنی کہانیاں سنائیں اور کھانے پینے میں میری بہت مدد کی ۔


اداکارہ پائل روہتگی نے بتایا کہ جیل کا کھانا اچھا نہیں تھا ، لیکن ٹھیک تھا ۔ جن لوگوں کو تیکھا کھانا اچھا لگتا ہے ، ان کیلئے اچھا ہے ، ٹھنڈ کا موسم ہے ۔  لیکن مجھے تیکھا کھانا ہضم نہیں ہوتا ہے ۔ مگر کھانا ٹھیک تھا ۔ وہاں دال ، روٹی ، سبزی اور چاول دیتے ہیں ۔ بتادیں کہ پائل روہتگی کو پہلے دن مولی پالک کی سبزی ، دال اور روٹی دی گئی تھی ۔

قابل ذکر ہے کہ گاندھی – نہرو کنبہ کے خلاف قابل اعتراض ویڈیو کو لے کر بوندی پولیس نے اتوار کو پائل روہتگی کو گجرات کے احمد آباد سے حراست میں لیا تھا ۔ اس کے بعد پیر کو عدالت نے 24 دسمبر تک کیلئے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا ، لیکن اس کے بعد منگل کو پائل روہتگی کے وکیل نے عدالت میں ضمانت کی عرضی داخل کی ، جس پر سماعت کے بعد جیل میں بند روہتگی کو ضمانت مل گئی ۔ پائل کو 25-25 ہزار روپے کے دو مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے ۔
First published: Dec 19, 2019 09:00 PM IST