’بگ باس‘ کے ونر کا ہوا اعلان! اس حسینہ کے سر پر سج سکتا ہے بگ باس16 کا تاج
’بگ باس‘ کے ونر کا ہوا اعلان! اس حسینہ کے سر پر سج سکتا ہے بگ باس16 کا تاج
لوگوں کے ونر کو لے کر قیاس بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ جس وجہ سے یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ اس مرتبہ بھی بگ باس ونر گزشتہ مرتبہ کی طرح ایک لڑکی بن سکتی ہے۔
مشہور اور متنازعہ ریالیٹی شو بگ باس کا 16واں سیزن جلد ہی اختتام کو پہنچنے والا ہے ۔ اس شو کو اب تک ٹاپ 5 مل گئے ہیں اور اب جلد ہی شو کے فاتح کا بھی نام سامنے آسکتا ہے۔ حالانکہ، جیسے جیسے بگ باس 16 اپنے اختتام کی جانب سے بڑھ رہا ہے، لوگوں کے ونر کو لے کر قیاس بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ جس وجہ سے یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ اس مرتبہ بھی بگ باس ونر گزشتہ مرتبہ کی طرح ایک لڑکی بن سکتی ہے۔ اب یہ قیاس سامنے آتے ہی لوگ پرینکا، ارچنا اور نمرت پر اپنا اپنا داو کھیل رہے ہیں۔
کون ہوگا فاتح؟ بگ باس 16 کو لے کر پروڈکشن جاری ہے اور اس درمیان ’دی خبری‘ نے اپنے بگ باس ونر کی لسٹ آوٹ کردی ہے۔ اس مرتبہ لسٹ میں دکھایا گیا ہے کہ ٹی وی اداکارہ پرینکا چاہر چودھری فاتح بن سکتی ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر نام ہے شیو ٹھاکرے کا، تیسرے نمبر پر ایم سی اسٹین کے نام کی چرچا ہے اور چوتھے اور پانچویں نمبر پر ارچنا یا نمرت میں سے کسی ایک کو جگہ ملنے کی امید کی جارہی ہے۔ اس فہرست کے سامنے آنے کے بعد لوگ پرینکا کو ونر بنانے کو لے کر بھی کئی طرح کی باتیں بول رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ بگ باس ہمیشہ پرینکا کو لے کر جانبدار رہا ہے۔
بتادیں کہ پرینکا چاہر چودھری سے خود سلمان خان بھی کافی خوش ہین، وہ ان کی ایکٹنگ ٹیلینٹ کے قائل ہیں۔ خبر تو یہ بھی آرہی ہے کہ پرینکا کو شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بھی آفر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پرینکا نے ایکتا کپور کا بھی دل جیتا تھا اور بتایا یہ بھی جا رہا تھا کہ وہ اپنے ’ناگن‘ فرنچائزی کے اگلے سیزن میں پرینکا کو لینا چاہتی ہیں۔ 26 سال کی پرینکا نے یہ ہیں چاہتیں، پرینیتی جیسے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا ہے لیکن انہیں سب سے زیادہ کامیابی ان کے حالیہ سیریل ’اوداریاں’ کو لے کر ملی ہیں۔ اس سیریل میں انہوں نے تیجو سندھو کا رول ادا کیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔