آج سے مکمل گنجائش کے ساتھ کھل رہے ہیں سنیما گھر ، کنٹینمنٹ زون میں جاری رہے گی پابندی
Cinema Hall: حکومت کے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اب سنیما ہال مکمل گنجائش کے ساتھ کام کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور کورونا پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا، لیکن لوگ سنیما ہال اور تھیئٹروں کے اندر دکانوں سے کھانے کا سامان خرید سکتے ہیں۔
- UNI
- Last Updated: Feb 01, 2021 09:41 AM IST

آج سے مکمل گنجائش کے ساتھ کھل رہے ہیں سنیما گھر ، کنٹینمنٹ زون میں جاری رہے گی پابندی
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اعلان کیا کہ یکم فروری سے پورے ملک کے سنیما ہال کورونا سے متعلق تمام رہنما ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سو فیصد گنجائش کے ساتھ کھلیں گے۔ جاوڈیکر نے سنیما ہال اور تھیئٹروں کے لئے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے اقدامات پر معیاری آپریٹنگ طریقہ کار(ایس پی او) بھی جاری کیا۔
حکومت کے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اب سنیما ہال مکمل گنجائش کے ساتھ کام کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور کورونا پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا، لیکن لوگ سنیما ہال اور تھیئٹروں کے اندر دکانوں سے کھانے کا سامان خرید سکتے ہیں۔
Good news for Cinema lovers:
Today, Issued the revised SOP for the film exhibition, 100% occupancy will be allowed in theatres from 1st February, but all @MoHFW_INDIA #COVID19 guidelines will have to be followed.https://t.co/5vfZtAoHXW@MIB_India pic.twitter.com/89qZpSiMhq
— Prakash Javadekar (@PrakashJavdekar) January 31, 2021
پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سنیما شائقین کے لئے اچھی خبر۔ آج فلم کی نمائش کے لئے ترمیم شدہ ایس پی او جاری کیا گیا ۔ یکم فروری سے سنیماہال میں سو فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی لیکن تمام کوکورونا رہنما ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ حالانکہ ایس پی او میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاست اورمرکزکے زیرانتظام خطے اپنے جائزہ کے مطابق اضافی اقدامات کی تجویز پر غور کرسکتے ہیں ۔
ایس پی او کہتا ہے کہ سنیما ہال کے اندر سو فیصد بیٹھنے کی گنجائش کی اجازت ہے۔ ایس پی او واضح کرتا ہے کہ کمپلکس کے اندر تمام کورونا سے متعلق رہنما ہدایات پر عمل کیا جانا چاہئے ۔