உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Birthday Special: او ٹی ٹی پر موجود فہد فاصل کی ان 5 فلموں کے فین ہوجائیں گے آپ، اداکاری اور انداز سے چرا لیتے ہیں ناظرین کا دل

    و ٹی ٹی پر موجود فہد فاصل کی ان 5 فلموں کے فین ہوجائیں گے آپ، اداکاری اور انداز سے چرا لیتے ہیں ناظرین کا دل

    و ٹی ٹی پر موجود فہد فاصل کی ان 5 فلموں کے فین ہوجائیں گے آپ، اداکاری اور انداز سے چرا لیتے ہیں ناظرین کا دل

    فہد فاصل (Fahadh Faasil) ساوتھ کی فلموں کے بڑے اداکار اور پروڈیوسر ہیں، جہاں آج وہ اپنا یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ اداکار فہد فاصل کی فلموں کو ساوتھ میں خوب پسند کیا جاتا ہے۔ فہد فاصل نے 50 سے بھی زیادہ ملیالم فلموں میں کام کیا ہے۔

    • Share this:
      فہد فاصل (Fahadh Faasil) ساوتھ کی فلموں کے بڑے اداکار اور پروڈیوسر ہیں، جہاں آج وہ اپنا یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ اداکار فہد فاصل کی فلموں کو ساوتھ میں خوب پسند کیا جاتا ہے۔ فہد فاصل نے 50 سے بھی زیادہ ملیالم فلموں میں کام کیا ہے۔ کییےتھم دوراتھ (Kaiyethum Doorath) سے جب اداکار نے ڈیبیو کیا تھا، اس وقت انہیں لے کر لوگوں کی خبوب امیدیں تھیں، کیونکہ فہد کے والد فاضل فاصل اپنے 19 سال کے بیٹے کو لانچ کرنے جارہے تھے۔ فہد فاصل کے والد فاضل ملیالم فلموں کے بڑے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر رہے ہیں، لیکن فہد فاصل کی پہلی فلم فلاپ ہوگئی۔ اسٹار کڈ کی اس فلم کو لوگوں نے زیادہ پیار نہیں دیا، جس کے بعد سال 2009 تک فہد فاصل پوری طرح سے غائب ہوگئے۔

      سال 2009 میں فہد فاصل ہمیں فلم کیرلا کیفے میں نظر آئے، اس فلم میں انہوں نے ایک صحافی کا کردار نبھایا تھا، لیکن یہ سب فلمیں بھی ان کے کیریئر کو کوئی رفتار نہیں دے رہی تھیں، لیکن جب 2011 میں ان کی فلم چھپا کورش (Chappa Kurishu) ریلیز ہوئی تو ان کے ستارے بدل گئے ناظرین نے ان کی فنکاری کو خوب پسند کیا۔ تو آئیے آج جانتے ہیں اداکار کی پانچ بہترین فلموں کے بارے میں۔

      اننیم رسولم- (Annayum Rasoolum – Hotstar Premium/Netflix)



      انّایم رسولم (Annayum Rasoolum) کی ریلیز سے پہلے چھپا کورش ریلیز ہوچکی تھی، جس کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں اداکار کے لئے جگہ بن چکی تھی۔ اس فلم سے فہد فاصل نے اپنی جگہ انڈسٹری میں بنائی اور ناظرین کو ان کا انداز خوب پسند بھی آیا۔ یہ فلم ایک ایسے 2 لورس کی کہانی تھی، جو کوچی میں رہتے ہیں۔ یہ ایک بہت خوبصورت فلم ہے، جسے آپ کو ایک بار ضرور دیکھنا چاہئے۔

      نارتھ 24 کاٹھم- (North 24 Kaatham) – Hotstar Premium



      اس فلم کے لئے فہد فاصل کو نیشنل ایوارڈ ملا تھا، ہری کرشنن، ایک سافٹ ویئر انجینئر، جو جنونی، تھوڑا سا بیمار ہیں یہ فلم ذہنی بیماری کو دکھاتی ہے۔

      بنگلور کے دن- Bangalore Days – Hotstar Premium



      اس بنگلور ڈیج میں ہمیں کئی الگ الگ ستارے نظر آئے ہیں، یہ ایک رام کام فلم ہے۔ اس فلم میں ہمیں کچھ بچپن کے دوست نظر آتے ہیں۔ فہد فاصل اس فلم میں ایک شوہر کا کردار نبھا رہے ہیں، جو اس فلم میں ایک اہم کردار نبھاتے ہیں۔

      مہیشنتے پرتیکارم-Maheshinte Prathikaaram – Netflix



      فلم مہیشنتے پرتی کارم کو لے کر لے کر کوئی بڑی مارکیٹنگ نہیں کی گئی تھی، لیکن اس فلم کو ہندوستانی سنیما کی بہترین فلموں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

      کنبلنگی نائٹس- (Kumbalangi Nights) – Amazon Prime



      فہد فاصل کی آنکھوں میں جادو ہے، ان کی کچھ فلمیں بہت ہی خوبصورت ہیں، جن میں انہوں نے کچھ کم ہی بات کی ہے، لیکن ایکسپریشن سے پوری فلم چلا دی ہے۔ انہیں میں سے ایک فلم کمبلنگی نائٹس بھی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: