உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شہناز گل کا سدھارتھ شکلا کے لئے یہ تھے آخری لفظ، سن کر بھر آئیں گی آنکھیں

    شہناز گل کا سدھارتھ شکلا کے لئے یہ تھے آخری لفظ، سن کر بھر آئیں گی آنکھیں

    شہناز گل کا سدھارتھ شکلا کے لئے یہ تھے آخری لفظ، سن کر بھر آئیں گی آنکھیں

    سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) اب کبھی واپس نہیں آئیں گے، اس بات کو ماننے میں ان کے مداح اور چاہنے والوں کو زیادہ وقت لگے گا۔ اسی درمیان سدھارتھ شکلا کے آخری رسوم کی ادائیگی میں پہنچی اداکارہ سنبھاونا سیٹھ (Sambhavna Seth) نے شہناز گل (Shehnaaz Gill) سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) اب کبھی واپس نہیں آئیں گے، اس بات کو ماننے میں ان کے مداح اور چاہنے والوں کو زیادہ وقت لگے گا۔ سدھارتھ شکلا کے جانے کے بعد ہر کسی کو ان کی دوست شہناز گل (Shehnaaz Gill) کی فکر ستا رہی ہے۔ دونوں کی بانڈنگ ان کے مداحوں کو بہت پسند تھی۔ سدھارتھ شکلا، شہناز (Sidharth Shehnaaz) کے کافی قریب تھے اور اداکارہ ہمیشہ ہی آنجہانی لیڈر کو اپنی فیملی بتاتی تھیں۔ حال ہی میں سدھارتھ شکلا کے آخری سفر میں پہنچی اداکارہ سنبھاونا سیٹھ (Sambhavna Seth) نے شہناز گل (Shehnaaz Gill) کو لے کر بڑا انکشاف کیا ہے۔

      سنبھاونا سیٹھ (Sambhavna Seth) نے پنک ولا کے ساتھ بات کرتے ہوئے شہناز گل کا حال بیان کیا ہے۔ سنبھاونا نے بتایا کہ جب سدھارتھ شکلا کو اگنی دی گئی تو شہناز بری طرح ٹوٹ گئیں اور آخری رسوم نبھاتے ہوئے ’سدھارتھ میرا بچہ‘ کہتی رہیں۔ انہوں نے بتایا، ’اس سے پہلے کہ جسد خاکی کو آخری رسوم پر جلایا جائے، آخری درشن کے لئے سدھارتھ کی جسد خاکی کو کچھ وقت کے لئے رکھا گیا تھا۔ اس دوران شہناز گل مسلسل سدھارتھ کے پیروں پر بیٹھی رہیں۔ اس کے بعد، انہوں نے سبھی رسومات میں بھی حصہ لیا۔

      سدھارتھ شکلا کے جانے کے بعد ہر کسی کو ان کی دوست شہناز گل کی فکر ستا رہی ہے۔
      سدھارتھ شکلا کے جانے کے بعد ہر کسی کو ان کی دوست شہناز گل کی فکر ستا رہی ہے۔


      بتاتے چلیں کہ بگ باس کی سابق کنٹسٹنٹ سنبھاونا سیٹھ (Sambhavna Seth) بھی جمعہ کو اوشیوارہ شمشان میں سدھارتھ شکلا کے آخری رسوم میں شامل ہونے پہنچی تھیں۔ سنبھاونا سیٹھ (Sambhavna Seth) نے سدھارتھ شکلا کی ماں ریتا شکلا کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، ’آنٹی (سدھارتھ کی ماں) جذباتی تھیں، لیکن مضبوط بننے کی کوشش کر رہی تھیں۔ اس سے ابھرنا ان کے آسان نہیں ہوگا‘۔

      اس درمیان، کچھ دن پہلے ہی بالی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) اور شہناز گل (Shehnaaz Gill) مبینہ طور پر دسمبر 2021 میں شادی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دونوں نے اسے لے کر اپنی اپنی فیملی کو بھی مطلع کیا تھا، جس کے بعد ان کی شادی کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی تھیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: