فروری مہینہ شروع ہوچکا ہے۔ اس مہینے نیٹ فلیکس پر کیا کچھ ریلیز ہونے والا ہے، اس کا بھی آپ بے صبری سے انتظار کررہے ہوں گے۔ کئی فلموں اور سیریز کی فہرست ہم آپ کے ساتھ شیئر کرنے جارہے ہیں، جو فروری مہینے میں نیٹ فلیکس پر اسٹیم ہونے جارہی ہیں۔ تو کہیں مس نہ ہوجائیں یہ فلمیں، اس لیے ابھی نوٹ کرلیں ان کی تاریخ۔
گُنتھر ملین ’گنتھر ملین‘ ایک ایسے کتے کی کہانی ہے، جو بے حد امیر ہے۔ اس کتے کے پاس جائیداد اور پیسہ اس کے مالک کی وجہ سے آئی ہے، جو مرنے سے پہلے اپنی ساری پراپرٹی کو گنتھر کے نام کرجاتا ہے۔ اس سیریز میں آپ کو کامیڈی کے ساتھ جذبات بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ یکم فروری کو ہی یہ نیٹ فلیکس پر اسٹریم ہوگئی ہے۔
فری ریج ’فری ریج‘ ایک ایسے نوجوانوں کی کہانی ہے جن کے پاس قدری طاقت ہے، جو ایک بددعا دیا ہوا باکس خریدتے ہیں۔ ان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاو دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ سیریز 2 فروری کو نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی۔
کلاس کلاس، سیریز میں تین مڈل کلاس فیملی کے بچوں کے بارے میں دکھایا گیا ہے جن کا داخلہ دہلی کے ایک پاش انٹرنیشنل اسکول میں ہوتا ہے۔ اس میں ان کے زندگی میں آرہے تبدیلیوں کو دکھایا جارہا ہے۔ یہ ویب سیریز تین فروری کو نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی۔
ٹرو اسپرٹ ٹرو اسپرٹ ایک سچے واقعے پر مبنی فلم ہے جو نیٹ فلیکس کی اوریجنل فلم ہے۔ ٹرو اسپرٹ کی تیاری ڈیبرا مارٹن چیز کی جانب سے مارٹن چیز پروڈکشن اور اینڈریو فریزر کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ فلم تین فروری کو اسٹریم ہورہی ہے۔
ون لینڈ ساگا سیزن 2 یہ اینی میٹیڈ فلم ہے، جس کا یہ دوسرا سیزن ہے۔ دوسرے سیزن میں بھی آپ کو کئی سارے ایپی سوڈ دیکھنے کو ملیں گے۔ فلم 6 فروری کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔