کرینہ کپور کی پارٹی سے منہ چھپاکر بھاگے یہ اسٹارس، ایک ہی کوٹ میں خود کو چھپایا
کرینہ کپور کی پارٹی سے منہ چھپاکر بھاگے یہ اسٹارس، ایک ہی کوٹ میں خود کو چھپایا
پارٹی میں فرحان اختر کے علاوہ ارجن کپور، شیبانی دانڈیکر، ملائیکہ اروڑہ، ریتیشن سادھوانی، پنجابی پاپ اسٹار اے پی ڈھلوں اور دیگر کئی ستاروں نے شرکت کی تھی۔
ملائیکہ اروڑہ کی بہن اور اداکارہ امرتا اروڑہ نے پیر کو اپنا 45واں برتھ ڈے منایا۔ اس خاص موقع پر کرینہ کپور نے اپنے گھر پر امرتا اروڑہ کی برتھ ڈے پارٹی رکھی، جس میں بالی ووڈ کے کئی مشہور سیلیبس شامل ہوئے۔ برتھ ڈے بیش میں شامل ہوئے ستاروں کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں، لیکن ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے، جس نے سبھی کا دھیان اپنی جانب کھینچ لیا۔
چہرہ چھپاکر بھاگے فرحان اور امریتا ڈائریکٹر ایکٹر فرحان اختر اور امرتا اروڑہ پارٹی سے چہرہ چھپاتے ہوئے باہر نکلے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ستاروں نے جیکٹ سے اپنا چہرہ چھپایا ہے اور اپنی کار کی طرف جارہے ہیں۔ اس دوران پیپرازی انہیں روک کر فوٹوز کے لیے پوز دینے کے لیے کہتے ہیں، لیکن دونوں فوری بلڈنگ سے نکل کر بھاگ جاتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو جم کر وائرل ہورہا ہے۔
برتھ ڈے پارٹی میں یہ ستارے ہوئے شامل اس برتھ ڈے پارٹی میں فرحان اختر کے علاوہ ارجن کپور، شیبانی دانڈیکر، ملائیکہ اروڑہ، ریتیشن سادھوانی، پنجابی پاپ اسٹار اے پی ڈھلوں اور دیگر کئی ستاروں نے شرکت کی تھی۔ معلوم ہو کہ کرینہ کپور اور امرتا اروڑہ کی دوستی کافی پرانی ہے۔ اس سے پہلے بھی دونوں ستارے اپنی گرل گیند کے ساتھ اکثر پارٹی کرتے ہوئے نظر آچکے ہیں۔ یہاں تک کہ امرتا، کرینہ کے ریڈیو شو What Women Want کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو فرحان اختر طویل عرصے کے بعد ڈائریکشن میں واپس آ رہے ہیں۔ وہ 'جی لے زرا' کے ہدایت کار ہیں جس میں عالیہ بھٹ، کیٹرینہ کیف اور پریانکا چوپڑا جیسے ستارے نظر آئیں گے۔ اس سے قبل فرحان اختر مرونال ٹھاکر کے ساتھ 'طوفان' میں کام کر چکے ہیں۔ تاہم، راکیش اوم پرکاش مہرا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کو ملے جلے ریویوز ملے۔ اس سے قبل فرحان اختر 'ڈان'، 'ڈان 2' اور 'دل چاہتا ہے' جیسی کامیاب فلمیں ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔