ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ اکشرا سنگھ کے بولڈ انداز نے مچایا ہنگامہ ، 4 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا یہ ویڈیو

سال 2015 میں آئی اکشرا سنگھ کی بھوجپوری فلم پرتگیہ 2 کا ایک گانا ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔

  • Share this:
اداکارہ اکشرا سنگھ کے بولڈ انداز نے مچایا ہنگامہ ، 4 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا یہ ویڈیو
اداکارہ اکشرا سنگھ کے بولڈ انداز نے مچایا ہنگامہ ، 4 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا یہ ویڈیو

بھوجپوری فلموں کی مشہور اداکارہ اکشرا سنگھ کے ایک بھوجپوری گانے کے ویڈیو نے دھمال مچایا ہوا ہے ۔ سال 2015 میں آئی اکشرا سنگھ کی بھوجپوری فلم پرتگیہ 2 کا یہ گانا ان دنوں سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں اکشرا سنگھ کا انتہائی بولڈ انداز قابل دید ہے ۔ اس گانے کو 2015 میں ورلڈ وائڈ ریکارڈس بھوجپوری کے ذریعہ یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا ۔


یوٹیوب پر اب تک اکشرا کے اس گانے کے ویڈیو کو چار کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ بتادیں کہ اکشرا سنگھ بھوجپوری تو بھوجپوری اب ہندی فلموں میں بھی دھماکہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ حالانکہ وہ پہلے بھی ہندی فلموں میں نظر آچکی ہیں ۔ مگر اب وہ شیلیش پراسر کے ڈائریکشن میں بنی فلم یووا میں بھی مضبوط کردار میں نظر آنے والی ہیں ، جس کو لے کر اکشرا نے کہا کہ یہ فلم خواتین کو بااختیار بنانے کو فروغ دینے والی شاندار فلم ہے ۔


اکشرا سنگھ ان دنوں اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی آواز سے بھی بھوجپوری ڈٓائریکٹرس کے دلوں پر راج کررہی ہیں ۔ آئے دن اکشرا کی آواز میں ان کے نئے نئے گانے ریلیز ہورہے ہیں ۔ بتادیں کہ اکشرا کو بھوجپوری ڈٓائریکٹرس کے ذریعہ کافی پسند کیا جاتا ہے ۔ آئے دن ان کے گانے کے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 12, 2020 09:03 PM IST