شاہ رُخ خان کو اسٹار بنانے میں اس بگ باس کھلاڑی کا ہے بڑا ہاتھ
شاہ رُخ خان کو اسٹار بنانے میں اس بگ باس کھلاڑی کا ہے بڑا ہاتھ
سال 1992 میں آئی شاہ رخ خان کے ساتھ اس فلم میں دیویا بھارتی کے علاوہ لیجنڈری ایکٹر رشی کپور نے بھی اہم رول ادا کیا تھا۔ یہ فلم کنگ خان کے کرئیر کی یادگار فلموں میں سے ایک ہے، جو کہ باکس آفس پر سوپر ہٹ ثابت ہوئی۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا دیوانہ کون نہیں ہے۔ پردے پر رومانوی یا نیگیٹیو کردار، کنگ خان جس بھی کیریکٹر کو نبھاتے ہیں، اس کردار میں بالکل اُتر جاتے ہیں۔ ڈر کا ویلین راہل مہرو ہا یو پھر کچھ کچھ ہوتا ہے کا رومانٹک راہل کھنہ، انہیں ہر طور پر فینس سے بھرپور پیار ملا ہے۔ 30 سال سے ہندی فلمی دنیا کے بادشاہ بن کر راج کرنے والے شاہ رخ خان اگر آج ایک بڑے اسٹار ہیں، تو اس کا کریڈیٹ جاتا ہے بگ باس کے سابق کھلاڑی ارمان کوہلی کو۔ 2 نومبر 2022 کو بالی ووڈ کے بادشاہ اپنی 57ویں سالگرہ منارہے ہیں اور ان کے کرئیر سے جڑی کچھ باتیں آپ کو بتانے جارہے ہیں۔
ارمان کوہلی کی وجہ سے آج شاہ رخ خان ہے بالی ووڈ کے بڑے اسٹار شاہ رخ نے اس بات کا انکشاف ٹی وی پر چیٹ شو کے دوران کیا تھا، جہاں انہوں نے بتایا تھا کہ ارمان کوہلی کی وجہ سے انہیں دیوانہ فلم آفر ہوئی تھی۔ انہیں اسٹار بنانے کے لیے ایکٹر نے نیشنل ٹیلی ویژنپر ایکٹر کا شکریہ ادا بھی کیا تھا۔ دراصل، سال 1992 میں آئی فلم دیوانہ سے شاہ رخ خان نے بالی ووڈ میں اپنی شروعات کی تھی۔ لیکن یہ بات شائد ہی آپ جانتے ہوں گے کہ اس فلم کے لیے پہلی پسند شاہ رخ خان نہیں تھے۔ شاہ رخ سے پہلے آنجہانی اداکارہ دیویا بھارتی کے ہیرو کا آفر ارمان کوہلی کو آیا تھا۔ اس فلم کو کرنے کے لیے انہوں نے حامی بھی بھردی تھی۔ فلم کے پوسٹر بھی چھپ گئے تھے، لیکن نجی وجوہات کی وجہ سے ارمان نے اس فلم کو کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد شاہ رخ خان کو دیوانہ کے لیے کاسٹ کیا گیا۔
شاہ رخ خان نے ارمان کوہلی کو لے کر کہی تھی یہ بات سال 2016 میں زی ٹی وی کے شو یاروں کی بارات میں اپنی دوست انوشکا کے ساتھ مہمان بن کر آئے شاہ رخ خان نے شو کے ہوسٹ ساجد خان اور ریتیش دیشمکھ کے ساتھ اپنی پہلی فلم دیوانہ انہیں کیسے ملی، اس قصے کو شیئر کیا تھا۔ کنگ خان نے کہا، میرے اسٹار بننے کے پیچھے ارمان کوہلی کا بڑا ہاتھ ہے۔ وہ آنجہانی اداکارہ دیویا بھارتی کے ساتھ پوسٹر پر دکھائی دیے، وہ پوسٹر آج بھی میرے پاس ہے۔ مجھے اسٹار بنانے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ سال 1992 میں آئی شاہ رخ خان کے ساتھ اس فلم میں دیویا بھارتی کے علاوہ لیجنڈری ایکٹر رشی کپور نے بھی اہم رول ادا کیا تھا۔ یہ فلم کنگ خان کے کرئیر کی یادگار فلموں میں سے ایک ہے، جو کہ باکس آفس پر سوپر ہٹ ثابت ہوئی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔