ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس لڑکی کے ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں کے اڑے ہوش، لٹ گئے گانے پر پھیلائی سنسنی

ان دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک لڑکی زبردست ڈانس کرتی نظر آ رہی ہے۔

  • Share this:
سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس لڑکی کے  ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں کے اڑے ہوش، لٹ گئے گانے پر پھیلائی سنسنی
ان دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک لڑکی زبردست ڈانس کرتی نظر آ رہی ہے۔

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی  (Emraan Hashmi)  کی طویل عرصے سے کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے  لیکن وہ مداحوں کے درمیان اپنی موجودگیبنائے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں  ان کا ایک رومانٹک گانا 'لٹ گائے' (Lut Gaye) ریلیز ہوا تھا جس کی ویڈیو اب تک سوشل میڈیا پر کافی دھمال مچائے ہوئے ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں  بہت سارے لوگوں نے اس گانے پر ڈانس کرکے اپنا ویڈیو بیحد سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کیا۔ ان دنوں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہا ہے  جس میں ایک لڑکی زبردست ڈانس کرتی نظر آ رہی ہے۔


مسکان کالرا کے یوٹیوب پر شیئر کیے گئے اس ڈانس ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے اور اس ویڈیو پر لوگ جم کر کمینٹس کر رہے ہیں۔ لوگو کو یہویڈیو سے خوب پسند آرہا ہے۔ اس گانے میں مسکان کالرا نامی لڑکی نے گانے 'لٹ گئے' پر زبردست ڈانس کرکے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلا دی ہے۔ بتادیں کہ مسکان آئے دن  مشہور و مقبول گانے پر ڈانس کرکے اپنا ویڈیو  یوٹیوب پر اپنا ویڈیو اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔  آپ بھی دیکھیں اس زبردست ڈانس  کی وائرل ویڈیو۔



یہ گانا جبین نوٹیال نے گایا ہے۔ تنیشک باغچی نے اس گانے کو سنگیت دیا ہے۔ منوج منتسر نے گیت لکھا ہے۔ آپ یہ پورا گانا یوٹیوب یا ٹی سیریز کے آفیشیل اکاؤنٹ پر جاکر سن سکتے ہیں۔ رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے گانے کو ڈائریکٹ کیا ہے۔ گانے کے رلیز کے ایک گھنٹے کے اندر یہ گانا وائرل ہوگیا۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو عمران ہاشمی جلد ہی چہرے فلم میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ خبر ہے عمران ٹائیگر 3 میں ولن کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ انہیں آخری مرتبہ فلم وائے چیٹ انڈیا میں دیکھا گیا تھا جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 21, 2021 04:39 PM IST