اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کانیے ویسٹ پر ملازمین کو فحش تصاویر بتانے کا الزام، کم کاردشیان نے اٹھایا یہ بڑا قدم

    کانیے ویسٹ پر ملازمین کو فحش تصاویر بتانے کا الزام، کم کاردشیان نے اٹھایا یہ بڑا قدم

    کانیے ویسٹ پر ملازمین کو فحش تصاویر بتانے کا الزام، کم کاردشیان نے اٹھایا یہ بڑا قدم

    کم کاردشیان اور کانیے ویسٹ نے دو سالوں تک ڈیٹ کرنے کے بعد سال 2014 میں ایک دوسرے سے شادی کی تھی۔ وہیں پھر شادی کے سات سالوں بعد سال 2021 میں کم نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Newyork
    • Share this:
      ہالی ووڈ اداکارہ کم کاردشیان کے سابق شوہر اور ریپر کانیے ویسٹ ان دنوں تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ رولنگ اسٹون میں شائع ایک رپورٹ میں حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ییجی ایڈیڈس کمپنی کے ملازمین نے ایک خط لکھ کر کانیے ویسٹ پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو اپنی سابق بیوی کم کاردشیان کی فھش تصاویر دکھایا کرتے تھے۔

      فحش تصویریں دکھانے کے علاوہ کانیے پر یہ بھی الزام ہے کہ سال 2018 میں ایک میٹنگ کےد وران انہوں نے کم کی فحش ویڈیو بھی دکھائی تھی۔ ان سب انکشافات کے بعد کانیے تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ وہیں اب یو ایس ویکلی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان سب پر کم کیسا محسوس کررہی ہیں اور وہ ان سب کو لے کر کیا سوچ رہی ہے۔

      دعووں کی جانچ کررہی ہے کم کاردشیان
      یو ایس ویکلی کو ایک ذرائع نے بتایا کہ کم کاردشیان ان دعووں کی جانچ کررہی ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ ان کے سابق شوہر یعنی کانیے نے ایڈیڈس کے ساتھ کام کرنے کے دوران ملازمین کو ان کی عریاں تصاویر دکھائی تھی۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ان دعوں کے بعد کم کافی مایوس ہیں، وہ بے عزتی اور ڈری ہوئی محسوس کررہی ہیں۔ وہ ان الزامات کی تصدیق کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور اس معاملے کو لے کر زیادہ معلومات اکٹھا کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ وہ یہ جاننا چاہتی ہیں کہ ملازمین نے ان کی کون کون سی تصاویر دیکھی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے ممبئی میں رینٹ پر لیا سی فیسنگ فلیٹ، اتنے لاکھ روپے ہے کرایہ

      یہ بھی پڑھیں:
      کامیابی حاصل کرنے کے لیے شیطان کی پوجا کرتی ہیں پرینکا چوپڑا؟ اداکارہ نے اٹھایا سچ سے پردہ

      شادی کے 7 سالوں بعد الگ ہوئے دونوں
      بتادیں کہ، کم کاردشیان اور کانیے ویسٹ نے دو سالوں تک ڈیٹ کرنے کے بعد سال 2014 میں ایک دوسرے سے شادی کی تھی۔ وہیں پھر شادی کے سات سالوں بعد سال 2021 میں کم نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: