اس سوپر اسٹار نے کردیا تھا Mumtaz کے ساتھ کام کرنے سے انکار،بعد میں اُنہی کےساتھ فلم کرنے کے لئے ڈائریکٹر کے سامنے رکھ دی تھی یہ شرط
ششی کپور نے ہی نہیں بلکہ دھرمیندر نے بھی ممتاز کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن بعد میں دھرمیندر نے بھی ممتاز کے ساتھ 2 فلموں میں کام کیا۔ یہ فلمیں 'لوفر' اور 'جھیل کے اس پار' تھیں اور دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں۔
ششی کپور نے ہی نہیں بلکہ دھرمیندر نے بھی ممتاز کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن بعد میں دھرمیندر نے بھی ممتاز کے ساتھ 2 فلموں میں کام کیا۔ یہ فلمیں 'لوفر' اور 'جھیل کے اس پار' تھیں اور دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں۔
ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ ممتاز(Mumtaz)74 برس کی ہو گئیں ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر میں دو راستے، روٹی، آپ کی قسم، کھلونا اور پریم کہانی جیسی کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا۔ اسی وقت، سال 1970 میں راجیش کھنہ Rajesh Khannaکی فلم ریلیز ہوئی، جس کا نام 'سچا جھوٹا' تھا۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ فلم پہلے ششی کپور(Shashi Kapoor) کو پیش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس فلم کو صرف اس لیے ٹھکرا دیا تھا کہ بنانے والوں نے ممتاز کو اس کے لیے سائن کیا تھا۔ اس فلم کے بعد ممتاز نے یکے بعد دیگرے کئی فلمیں کیں اور کیرئیر کی بلندیوں کو چھوا۔ اپنے کیریئر کے عروج پر پہنچنے کے بعد انہوں نے شادی کرنے کا سوچا۔ اس دوران ششی کپور کو فلم 'چور مچائے شور' کی پیشکش ہوئی تو ششی کپور نے فلم بنانے والوں کے سامنے ایک شرط رکھی کہ وہ فلم میں تب ہی کام کریں گے جب آپ ممتاز کو اس کے لیے سائن کریں گے۔
فلم کے پروڈیوسر ہدایت کار ممتاز کے پاس فلم 'چور مچائے شور' کی آفر لے کر گئے تو انہوں نے کہا کہ 'میں اپنے باقی پراجیکٹس مکمل کر کے فلم انڈسٹری چھوڑ رہی ہوں۔ میں شادی کر رہی ہوں۔ یہ سن کر میکرز نے ممتاز سے درخواست کی اور کہا کہ ’ششی کپور نے کہا ہے کہ اگر آپ یہ فلم نہیں کریں گے تو وہ یہ فلم سائن نہیں کریں گے۔‘
میکرز کی بار بار درخواست پر ممتاز نے وہ فلم سائن کی اور اس طرح وہ فلم ’چور مچائے شور‘ کا حصہ بن گئیں۔ یہ فلم بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔ آپ کو بتادیں کہ ششی کپور نے ہی نہیں بلکہ دھرمیندر نے بھی ممتاز کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن بعد میں دھرمیندر نے بھی ممتاز کے ساتھ 2 فلموں میں کام کیا۔ یہ فلمیں 'لوفر' اور 'جھیل کے اس پار' تھیں اور دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔