جیل میں قید ٹھگ سوکیش چندرشیکھر کھول رہا ہے چاہت کھنہ کے راز، نئے دعووں کو لے کر مچا تھا ہنگامہ
جیل میں قید ٹھگ سوکیش چندرشیکھر کھول رہا ہے چاہت کھنہ کے راز، نئے دعووں کو لے کر مچا تھا ہنگامہ
چاہت جیسے ان گولڈ ڈِگر (اس لفظ کا استعمال ان خواتین کے لیے کیا جاتا ہے، جن پر پیسوں کے لیے امیروں کے ساتھ ریلیشن شپ بنانے یا ان کے ساتھ شادی کرنے کے الزام لگتے ہیں) کی طرح پریشان نہیں ہوں۔
جیل میں بند مہاٹھگ سوکیش چندر شیکھر نے اپنے ایک اور بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹی وی سیریل اداکارہ چاہت کھنہ جب تہاڑ جیل میں ان سے ملنے آئی تھیں، تب اس نے اداکارہ کو کبھی پرپوز نہیں کیا تھا۔ چندرشیکھر کا بیان کھنہ کی طرف سے تب آیا جب اداکارہ نے اس بارے میں دعویٰ کیا تھا۔
چاہت کھنہ نے کہا تھا، ’وہ تہاڑ جیل میں انس ے ملنے کے بعد پھنس گئی تھی، جہاں وہ اس کے سانے گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور شادی کی تجویز رکھی۔ جب اس نے اسے بتایا کہ وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے ہیں، تو چندرشیکھر نے کہا کہ اس کا شوہر اس کے لیے صحیح آدمی نہیں ہے۔‘ چاہت کھنہ نے یہ بھی بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ایڈ ی) کی جانب سے ان سے جڑے مبینہ جبراً وصولی معاملے میں انہیں سمن کرنے کے بعد ہی پتہ چلا کہ چندرشیکھر تمل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للتا کا بھتیجا نہیں ہے۔
چاہت کھنہ کے دعووں کو سوکیش نے کیا مسترد
دارالحکومت کے منڈولی جیل میں بند چندرشیکھر نے میڈیا کو لکھے خط میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چاہت کھنہ کو کبھی پرپوز نہیں کیا اور وہ کسی فلم پرودکشن کے آفر کے لیے آئی تھیں، جو ایڈ ی کو دئیے اس کے بیان میں بھی درج ہے۔
سوکیش نے کہا، ’مجھے ڈیٹ کرنے یا ان خواتین کے ساتھ رہنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، جو پہلے سے شادی شدہ ہیں یا جن کے بچے ہیں۔ میں چاہت جیسے ان گولڈ ڈِگر (اس لفظ کا استعمال ان خواتین کے لیے کیا جاتا ہے، جن پر پیسوں کے لیے امیروں کے ساتھ ریلیشن شپ بنانے یا ان کے ساتھ شادی کرنے کے الزام لگتے ہیں) کی طرح پریشان نہیں ہوں۔ چاہت، نکی سے میری وابستگی صرف پروفیشنل وجوہات سے رہی ہے، جس کے لیے میٹنگس ہوئین اور ایڈوانس دیا گیا۔‘
سوکیش نے مزید کہا، "اگر وہ مجھ سے ملنے تہاڑ آئی تھی یا میں اسے فون کر رہا تھا، جیسا کہ اس کا دعویٰ ہے، تو پھر اس نے 2018 سے کسی کو یا پولیس کو کچھ کیوں نہیں بتایا؟ اتنے سالوں میں انہیں شکایت کرنے سے کون روک رہا تھا؟"
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔