عامر خان، امیتابھ بچن، کٹرینہ کیف، طاتمہ ثنا شیخ کی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان کا ٹریلر طویل انتظار کے بعد رلیز ہو گیا ہے۔ ٹریلر کافی دلچسپ ہے لیکن ہالی ووڈ مداحوں کو یہ پائریٹس آف دی کریبین کی یاد دلا سکتا ہے۔
امیتابھ بچن کے کردار کا نام آزاد ہے جو انگریزی حکومت کے خلاف ہے۔ آزاد کا گینگ اور اس کی پکڑ اتنی مضبوط ہےکہ گورے بھی اس سے ڈرتے ہیں۔ اپنے اس ڈر کا اعلاج کرنے کے لئے وہ ایک ایسے ٹھگ ڈھنڈتے ہیں جو آزاد سے مقابلہ کرنے میں ان کا ساتھ دے سکے۔ اس کے ساتھ ہوتی ہے عامر خان کی انٹری۔ عامر ’فرنگی ملاح‘ کے کردار میں ہیں جو انگریزی حکومت اور آزاد کے بیچ کبھی ادھر تو کبھی ادھر نظر آئیں گے۔
اگر آپ اداکارہ کو لے کر کنفیوز ہیں تو آپ کو بتا دیں کہ فاطمہ ثنا شیخ آزاد کی گینگ میں ہیں تو وہیں کٹرینہ کے کردار کو لے کر زیادہ کچھ صاف تو نہیں پتہ چل پا رہا ہے، لیکن وہ عامر کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔