ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Tiger 3: سلمان خان کو ترکی میں نہیں ملی 21 دن کی شوٹنگ کی اجازت، اب آسٹریلیا میں شوٹ کریں گے ایکشن سیکونس گانا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کٹرینہ کیف ’ٹائیگر3‘ (Salman Khan Tiger 3) کی شوٹنگ کا ترکی شیڈول پورا کرچکے ہیں اور اب آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔ اجازت کا مسئلہ ہونے پر فلم کی شوٹنگ کو طے شدہ وقت سے پہلے مکمل کرنا پڑا ہے۔

  • Share this:
Tiger 3: سلمان خان کو ترکی میں نہیں ملی 21 دن کی شوٹنگ کی اجازت، اب آسٹریلیا میں شوٹ کریں گے ایکشن سیکونس گانا
Tiger 3: سلمان خان-کٹرینہ کیف کو ترکی میں نہیں ملی شوٹنگ کی اجازت، پہنچے آسٹریلیا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان ان دنوں فلم ’ٹائیگر 3 (Tiger 3 Shooting)‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ وہ گزشتہ ماہ کٹرینہ کیف اور ٹیم کے ساتھ لمبے انٹرنیشنل شیڈول پر گئے ہیں۔ اس وجہ سے وہ اپنے اور بہن ارپیتا کے گھر میں ہونے والی گنیش پوجا میں شامل نہیں ہوسکے۔ فلم کی شوٹنگ روس سے ختم کرنے کے بعد سلمان خان (Salman Khan) اور کٹرینہ کیف نے ترکی میں کچھ ایکشن سیکونس اور ایک گانا شوٹ کیا۔ وہ ترکی میں 15 دن تک ٹھہرے۔ اب ایک ذرائع نے انکشاف کیا ہے۔ ترکی کا شیڈول طے وقت سے پہلے پورا کیا گیا ہے اور سلمان خان ٹیم کے ساتھ آئندہ شیڈول کے لئے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔


ذرائع نے بتایا کہ ترکی میں اجازت کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے طے وقت سے پہلے یہاں کا شیڈول (Tiger 3 Shooting Shedule) پورا کیا گیا۔ ذرائع نے کہا، ’میکرس نے تین ہفتے کے لئے ایک شیڈول تیار کیا تھا، لیکن انتظامیہ نے کووڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے صرف 15 دنوں کے لئے اجازت دی تھی۔ ترکی حکومت نے ٹیم کے لئے سخت بایو ببل رکھا تھا۔ کاسٹ اور کرو کو پوری شوٹنگ ری شیڈول کرنی پڑی۔ حقیقت میں سلمان خان جو عام طور پر صبح جلدی شوٹنگ کرنا پسند نہیں کرتے ہیں، وہ بھی سیٹ پر صبح موجود رہے اور دیر شام تک رہتے تھے۔ انہوں نے کٹرینہ کیف (katrina kaif) اور عمران ہاشمی (Emraan Hashmi) کے ساتھ کچھ فائٹ سیکونس اور ایک گانے کی بھی شوٹنگ کی ہے۔


فلم کی ریپ-اپ پارٹی کے دوران سلمان خان (Salman Khan Video) ’جینے کے ہیں چار دن‘ گانے پر پورے جوش کے ساتھ ٹاویل ڈانس کرتے ہوئے بھی نظر آئے تھے۔ ٹیم اب اپنے آئندہ شیڈول کے لئے آسٹریلیا کی راجدھانی وینا پہنچ گئی ہے۔ ذرائع نے کہا، ’ٹیم پہلے ہی وینا پہنچ چکی ہے۔ ان کے ہندوستان واپسی سے پہلے یہاں تقریباً دو ہفتے کا کوئک شیڈول ہونے جا رہا ہے‘۔


ذرائع نے مزید کہا، ’میکرس نے یہاں بھی ایک گانے کے سیکونس کو شوٹ کرنے کا پلان بنایا ہے اور فلم کے کچھ اہم سیکونس کو بھی ریپ کیا جائے گا۔ وہ کچھ ایکشن سین کی شوٹنگ بھی کریں گے۔ اس کے لئے فلمسازوں نے جنوبی کوریا کے کچھ اسٹنٹ آرٹسٹس کو بلایا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 15, 2021 10:47 AM IST