உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹائیگر ریتک روشن سے ٹکر لینے کے لیے خاص تیاری کر رہے ہیں

    بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف، ریتک روشن سے ٹکر لینے کے لیے خاص تیاری کر رہے ہیں

    بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف، ریتک روشن سے ٹکر لینے کے لیے خاص تیاری کر رہے ہیں

    بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف، ریتک روشن سے ٹکر لینے کے لیے خاص تیاری کر رہے ہیں۔ٹائیگر شراف، ریتک روشن کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف، ریتک روشن سے ٹکر لینے کے لیے خاص تیاری کر رہے ہیں۔ٹائیگر شراف، ریتک روشن کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں ایک ایکشن تھریلر بنائی جا رہی ہے، جس میں پہلی بار ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کو کاسٹ کیا گیا ہے۔دونوں کے درمیان کئی ایکشن اور اسٹنٹس دیکھنے کو ملیں گے ۔ فلم 'یش راج' کے بینر میں بنے گی اور اس میں انٹرنیشنل سطح کا ایکشن ہوگا۔

      ٹائیگر شراف نے کہا کہ اس فلم میں ان کے اور ریتک کے درمیان کئی زبردست ایکشن اسٹنٹ ہوں گے۔ ریتک بچپن سےہی ان کے لئے مثال رہے ہیں۔ ان کے ساتھ مقابلہ کرنا ٹائیگر کے لئے آسان نہیں ہے لیکن ریتک کے سامنے کھڑا ہونے کے لئے وہ خود کو مضبوط کر رہے ہیں۔

      فلم کا ٹائٹل ابھی تک طے نہیں ہوا ہے ۔یہ فلم اگلے سال دو اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر ریلیز ہوگی ۔

      بتایا جاتا ہے کہ فلم میں ریتک روشن، ٹائیگر شراف کے گرو کے کردار میں ہوں گے اور ساتھ میں وانی کپور بھی ہوگی۔ اس فلم کی شوٹنگ اس سال اگست میں شروع ہو گی اور اگلے سال فروری تک مکمل کر لی جائے گی۔
      First published: