ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دو اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں ٹائیگر شراف

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف سلورا سکرین پر دو اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 16, 2017 07:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دو اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں ٹائیگر شراف
بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف سلورا سکرین پر دو اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف سلورا سکرین پر دو اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ کرن جوہر اکثر بالی وڈ میں نئے نئے چہرے لانچ کرتے ہیں۔ کچھ ا سٹار کڈ آنے والے ہیں اور اب ایک اور چہرہ بھی کرن کا اسٹوڈنٹ بنے گا۔ کرن کے لانچ کئے جانے والے اس نئے چہرے کا نام تارا ستاریا ہے۔ وہ ایک ڈانسر ہیں، وی جے ہیں اور ٹی وی اداکارہ بھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ پنیت ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ۔2 کا اہم حصہ ہوں گی۔

لیڈ رول کے لئے ٹائیگر شراف کو پہلے ہی فائنل کیا جا چکا ہے۔ اس بار کہانی دو ہیرو نہیں دو ہیروئن والی ہوگی اور اس کے لئے کے چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا کانام سب سے آگے چل رہا ہے۔ پہلے کہا جارہا تھا کہ اس فلم میں ٹائیگر کے ساتھ ان کی حقیقی زندگی خاص دوست دشا پٹانی ہوں گی لیکن اب کہا جارہا ہے کہ اس فلم کی دوسری ہیروئن کے طور پر ستاریا کا نام سامنے آیاہے۔

First published: Jul 16, 2017 07:16 PM IST