உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹائیگر شراف نے خود کو بتایا’سنگل‘اور ماں نے Disha Pataniپر لٹایا پیار، فینس ہوئے کنفیوژ

    دشا پٹانی کی تازہ تصاویر پر ٹائیگر شراف کی ماں نے برسایا پیار۔(Photo: @dishapatani/Instagram)

    دشا پٹانی کی تازہ تصاویر پر ٹائیگر شراف کی ماں نے برسایا پیار۔(Photo: @dishapatani/Instagram)

    Tiger Shroff's mother showered love on Disha: ٹائیگر شراف کی والدہ عائشہ شراف نے ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کمنٹ کیا’ Stunning!‘ اب اس تبصرے نے نیٹیزنز کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Tiger Shroff's mother showered love on Disha: ٹائیگر شراف ان دنوں کافی بحث میں ہیں۔ اس سے قبل دیشا پٹانی کے ساتھ بریک اپ کی خبریں تیزی سے وائرل ہوئی تھیں، تاہم کرن جوہر کے چیٹ شو کافی ود کرن میں ٹائیگر نے جو انکشافات کیے ہیں وہ سرخیوں میں ہیں۔ دراصل، حال ہی میں ٹائیگر شراف اور کریتی سینن کافی ود کرن میں نظر آئے جہاں دونوں نے کئی انکشافات کیے تھے۔ شو کے دوران ٹائیگر نے بتایا کہ وہ سنگل ہیں۔ دوسری جانب ٹائیگر شراف کی والدہ دیشا پٹانی کی تصاویر کو لائیک کر رہی ہیں۔

      ٹائیگر کی ماں نے دیشا کی تصویروں پر برسایا پیار
      حال ہی میں دیشا پٹانی نے اپنے انسٹاگرام پر بلیک باڈیکان ڈریس میں اپنی گلیمرس تصویریں پوسٹ کی ہیں۔ اسموکی آنکھوں اور کھلے بالوںکے ساتھ دیشا بے حد اسٹننگ لگ رہی تھیں۔ تصویروں میں دیشا کا ’کروی فیگر‘ بھی نظر آرہا ہے۔ دیشا کے یہ تصاویر فینس تیزی سے لائیک کررہے ہیں۔ تصویروں پر کمنٹس کی بوچھار ہورہی ہے۔ ٹائیگر کی ماں نے بھی دیشا کی ان تصویروں پر خوب پیار برسایا ہے۔



      ٹائیگر شراف کی والدہ عائشہ شراف نے ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کمنٹ کیا’ Stunning!‘ اب اس تبصرے نے نیٹیزنز کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ٹائیگر اور دیشا کے درمیان کیا چل رہا ہے۔ ایک طرف ٹائیگر خود کو سنگل بتا رہے ہیں تو دوسری طرف ان کی ماں دیشا کی تصویروں کو پسند کر رہی ہیں۔ یہ سب نیٹیزنز کو کافی کنفیوژ کررہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Sapna Choudharyکا جب چھلکا تھا درد، کہا-کسی لڑکی کو بھگوان نہ بنائے اسٹیج پرفارمر

      یہ بھی پڑھیں:
      Bigg Boss 16کی حتمی تاریخ آئی سامنے، اس دن سے ٹیلی کاسٹ ہوگا سلمان خان کا سوپر ہٹ شو

      ٹائیگر اور دیشا کا ہوا بریک اپ-رپورٹس
      رپورٹس کے مطابق کچھ دن پہلے ٹائیگر اور دیشا نے 6 سال پرانے رشتے کو توڑ دیا تھا۔ حالانکہ دونوں نے کبھی بھی اپنے ریلیشن کو لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیا، لیکن دونوں اکثر ساتھ چھٹیاں منانے، ڈنر دیٹ اور آوٹنگ پر ساتھ جاتے نظر آتے تھے۔ مبینہ طور پر ، کپل نے قریب چھ سال تک ڈیٹنگ کرنے کے بعد الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس خبر پر ٹائیگر اور دیشا کا کوئی آفیشل بیان نہیں آیا ہے اور نہ ہی بریک اپ کی وجہ صاف ہوپائی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: