ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

آخر 22 سالہ طالبہ ٹک ٹاک اسٹار نے پھانسی لگاکر کیوں کی خودکشی: جانیں بڑی وجہ

لاک ڈاؤن میں یونیورسٹی بند ہونے کے بعد سندھیا گھر لوٹ آئی تھی اور تب سے گھر پر ہی رہ رہی تھی۔ کل شام پھانسی لگا کر سندھیا نے جان دے دی۔سندھیا کے پھپی ذات بھائی نے اس معاملے کی جانکاری پولیس کو فون کے ذریعہ دی۔ مودی پورم تھانہ پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کر سندھیا کو پھانسی کے پھندے سے اُتارا اور اسپتال لے گئی جہاں جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے سندھیا کی موت کی تصدیق کی۔

  • Share this:
آخر 22 سالہ طالبہ ٹک ٹاک اسٹار نے پھانسی لگاکر کیوں کی خودکشی: جانیں بڑی وجہ
لاک ڈاؤن میں یونیورسٹی بند ہونے کے بعد سندھیا گھر لوٹ آئی تھی اور تب سے گھر پر ہی رہ رہی تھی۔ کل شام پھانسی لگا کر سندھیا نے جان دے دی۔سندھیا کے پھپی ذات بھائی نے اس معاملے کی جانکاری پولیس کو فون کے ذریعہ دی۔ مودی پورم تھانہ پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کر سندھیا کو پھانسی کے پھندے سے اُتارا اور اسپتال لے گئی جہاں جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے سندھیا کی موت کی تصدیق کی۔

میرٹھ کے پلوپورم گرین پارک کالونی کی رہنے والی 22 سالہ طالبہ سندھیا چوہان نے پھانسی(sandhya chauhan suicide) لگاکر خودکشی کر لی۔ دہلی یونیورسٹی کی طالبہ سندھیا چوہان لاک ڈاؤن کے بعد سے پلوپورم گرین پارک کالونی کے اپنے مکان میں رہ رہی تھی۔ سندھیا کافی وقت سے ٹک ٹاک پر بھی خوب ایکٹو تھی اور ویڈیو اپلوڈ کرتی رہتی تھیں۔ ٹک ٹاک پر سندھیا کے ویڈیو کو پسند کرنے والے بھی کافی لوگ تھے۔ سندھیا کو جاننے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد سندھیا بھی کافی مایوس تھی لیکن اس سے قبل تقریباً دو ماہ پہلے سے ہی سندھیا ڈپریشن میں تھی لیکن اس کی وجہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کس پریشانی کی وجہ سے ڈپریشن میں تھیں، یا پھر ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے غم سے ابھی ان کا کنبہ اور فینس ابرے بھی نہیں تھے کہ ایک مرتبہ پھر سے ایسی ہی ایک ایک دل دہلانے والی خبر نے سوشل میڈیا یوزرس کو غمگین کر دیا۔ پہلے ٹک ٹاک اسٹار سیاککر (siya kakkar suicide) نے خودکشی کرلی۔  16 سال کی چھوٹی سی عمر میں سیاککر (siya kakkar) نے یہ قدم کیوں اٹھایا ابھی اس بات کی کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔ اور میرٹھ کے پلوپورم گرین پارک کالونی کی رہنے والی 22 سالہ طالبہ سندھیا چوہان نے پھانسی(sandhya chauhan suicide) لگاکر خودکشی کر لی۔

گڑھ مکتیشور تھانے میں تعینات سب انسپکٹر سنجے چوہان کا خاندان گزشتہ چھ ماہ سے ہی گرین پارک کالونی میں مقیم ہے۔سنجے چوہان کی 22 سال کی بیٹی سندھیا چوہان دہلی یونیورسٹی کی طالبہ تھیں۔ لاک ڈاؤن میں یونیورسٹی بند ہونے کے بعد سندھیا گھر لوٹ آئی تھی اور تب سے گھر پر ہی رہ رہی تھی۔ کل شام پھانسی لگا کر سندھیا نے جان دے دی۔

سندھیا کے پھپی ذات بھائی نے اس معاملے کی جانکاری پولیس کو فون کے ذریعہ دی۔ مودی پورم تھانہ پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کر سندھیا کو پھانسی کے پھندے سے اُتارا اور اسپتال لے گئی جہاں جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے سندھیا کی موت کی تصدیق کی۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ میرٹھ کے کنکر کھیڑا تھانہ علاقے میں پیش آیا جہاں مونیکا تیاگی نام کی ایک 35 برس کی بیوٹی سیلون چلانے والی خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ سندھیا کی طرح مونیکا بھی ٹک ٹاک پر کافی ایکٹو تھی لیکن لاک ڈاؤن کے دوران پارلر بند ہونے سے کافی پریشان تھی اور کل اس نے بھی پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

First published: Jul 03, 2020 11:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading