உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی لیڈر اور اداکارہ Sonali Phogat کا دل کا دورہ پڑنے سے گوا انتقال، موت سے کچھ دیر پہلے ہی شیئر کیا تھا یہ ویڈیو

    sonali phogat died: اپنی موت سے کچھ دیر پہلے سونالی پھوگاٹ نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی پروفائل پکچر بھی تبدیل کی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے کچھ اسٹاف کے ساتھ گوا گئی تھیں۔ مقامی انتظامیہ ان کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Goa | Delhi | Mumbai | Haryana
    • Share this:
    Sonali Phogat died: ٹک ٹاک اسٹار اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لیڈر سونالی پھوگاٹ کا انتقال ہوگیا۔ سونالی پھوگاٹ کا گوا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ واضح ہو کہ پیر کی رات کو ان کا گوا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ اپنی موت سے کچھ دیر پہلے سونالی پھوگاٹ نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹ

    ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی پروفائل پکچر بھی تبدیل کی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے کچھ اسٹاف کے ساتھ گوا گئی تھیں۔ مقامی انتظامیہ ان کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
    سونالی پھوگاٹ نے 2019 میں ہریانہ انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر آدم پور سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ الیکشن کے دوران، وہ ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز کے لیے بھی کافی مشہور تھیں۔

    ان کے مداح بھی سونالی کی ویڈیو کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاک پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔ سونالی پھوگاٹ ضلع فتح آباد کے گاؤں بھوتن کی رہنے والی تھیں۔ ان کی شادی ہریتا کے رہنے والے سنجے پھوگاٹ سے ہوئی تھی۔ لیکن سال 2016 میں، سنجے پھوگاٹ کی فارم ہاؤس میں مشتبہ حالات میں موت ہوگئی تھی۔ سونالی اس وقت ممبئی میں تھیں۔

    سونالی پھوگاٹ کی بڑی بہن کی شادی سنجے پھوگاٹ کے بڑے بھائی سے ہوئی ہے۔ سونالی سنگھ پھوگاٹ کی سات سالہ بیٹی ہے۔ غور طلب ہے کہ ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ نے گزشتہ سال اپنی بہن اور بہنوئی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ ان پر الزام لگایا تھا کہ ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی تھی اور دھمکی دی گئی تھی۔

    سونالی پھوگاٹ ریئلٹی شو بگ باس 14 کا حصہ تھیں۔ اس شو کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کئی انکشافات کیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے شوہر کے انتقال کے بعد ان کی زندگی میں ایک شخص بڑی تبدیلی لے کر آیا تھا، کچھ وجوہات کی وجہ سے یہ رشتہ آگے نہیں بڑھ سکا۔ ویسے سونالی نے اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔

    کوچ راہل دراوڑ ہوئے کووڈ19 سے متاثر، Asia Cup 2022 میں جانے پر شک

    نوپور شرما تھیں روس میں پکڑے گئے ISIS خودکش دہشت گرد حملہ آور Azamov کا ٹارگیٹ

    سونالی پھوگاٹ کی پیدائش 21 ستمبر 1979 کو فتح آباد، ہریانہ میں ہوئی۔ انہوں نے 2006 میں ہسار دوردرشن میں بطور اینکر کام کرنا شروع کیا تھا۔ 2 سال بعد یعنی 2008 میں وہ بی جے پی میں شامل ہوئیں اور پارٹی کے لیے کام کرنا شروع کر دیا۔ سونالی پھوگاٹ 2016 میں اس وقت سرخیوں میں آئیں جب ان کے شوہر سنجے کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی تھی۔ سال 2020 میں سونالی پھوگاٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ہسار مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری سلطان سنگھ کو چپلوں سے پیٹتی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: