ٹینا دتہ کرنا چاہتی ہیں شادی، چاہیے ایسا لائف پارٹنر، شالین بھنوٹ کو لے کر کہی یہ بات

ٹینا دتہ کرنا چاہتی ہیں شادی، چاہیے ایسا لائف پارٹنر، شالین بھنوٹ کو لے کر کہی یہ بات

ٹینا دتہ کرنا چاہتی ہیں شادی، چاہیے ایسا لائف پارٹنر، شالین بھنوٹ کو لے کر کہی یہ بات

ٹینا دتہ کا کہنا ہے کہ 'بگ باس' میں ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا، اب وہ محبت کو کچھ وقت دینا چاہتی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    اُترن فیم اداکارہ ٹینا دتہ کا بگ باس 16 کا سفر شالین بھنوٹ کے ساتھ رشتوں کو لے کر کافی سرخیوں میں رہا۔شروعات سے لے کر آخر تک ان کی کبھی لو تو کبھی ہیٹ اسٹوری نے خوب سرخیاں بٹوری۔ آخر میں ان کے بانڈ میں کافی کڑواہٹ بھر گئی تھی۔ اب شالین کے بعد اداکارہ نے پھر سے پیار تلاش کرنے پر بات کی ہے۔
    ٹینا کو چاہیے ایسا پارٹنر
    ٹینا دتہ کا کہنا ہے کہ 'بگ باس' میں ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا، اب وہ محبت کو کچھ وقت دینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب شادی اور بچے چاہتی ہے۔ ٹینا نے کہا، ابھی زندگی میں کوئی نہیں چاہیے۔ میں اب کام کرنا چاہتی ہوں۔ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں، لیکن مجھے بگ باس میں اتنے زخم لگے ہیں کہ میں پیار تلاش کرنے کے لیے کچھ دیر انتظار کرنا چاہتی ہوں۔ کوئی ضرور ہو جو مجھے وہ عزت اور پیار دے جس کی میں حقدار ہوں۔‘



    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

     شاین کے ساتھ رشتے پر ٹینا نے کہی یہ بات
    ٹینا دتہ نے شالین بھنوٹ کے ساتھ اپنے رشتے پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کا نام شالین کے ساتھ نہ جوڑا جاتا تو شاید ان کا سفر بہتر ہوتا۔ ٹینا نے کہا، ’’مجھے شالین کے ساتھ اپنی وابستگی پر بہت افسوس ہے۔ اگر میں شو میں ان سے نہ ملی ہوتی اور ان سے دوستی نہ کرتی تو شاید میرا سفر مختلف اور بہتر ہوتا۔ شالین نے میرے کردار پر انگلی اٹھائی اور وہ اتنا جارحانہ تھا کہ اس نے ایک بار مجھے مارنے کی کوشش بھی کی۔ جب میں نے اس کا اصلی چہرہ سامنے لانے کی کوشش کی تو میں غلط ہو گئی۔ شاید وہ ایک بہتر انسان سے زیادہ بہتر اداکار ہے۔" ٹینا دتہ جلد ہی ترک ڈرامہ شو کے ہندی ریمیک میں نظر آئیں گی۔ وہیں شالین 'بے قابو' میں نظر آئیں گے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: