ایک دوسرے کی بانہوں میں رومانٹک ہوئے یش داس گپتا اور نصرت جہاں، سوشل میڈیا پر چھایا ویڈیو
ایک دوسرے کی بانہوں میں رومانٹک ہوئے یش داس گپتا اور نصرت جہاں، سوشل میڈیا پر چھایا ویڈیو.(فائل فوٹو)
اس خوبصورت رومانوی ویڈیو کے بیک گراونڈ میں شاہ رخ کی بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم ’دل والے‘ کا ٹائٹل سانگ ’جنم جنم‘ کا میوزک پلے ہورہا ہے۔ وہیں یش اور نصرت دونوں کے اوپر ایک دوسرے کا خمار چڑھا ہوا ہے۔
بنگالی اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ سیاست ہو یا پھر ایکٹنگ، دونوں میں ہی انہوں نے اپنا خوب نام بنایا ہے۔ اپنے پروفیشنل لائف کے ساتھ ساتھ نصرت جہاں اپنی پرسنل لائف کو لے کر بھی زیر بحث رہتی ہیں۔ وہیں اب بوائے فرینڈ یش داس گپتا کے ساتھ ان کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
نصرت جہاں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنی تصویریں اور ویڈیوز سے لائم لائٹ چرانے کا کام کرتی ہیں۔ ساتھ ہی وہ اپنے بوائے فرینڈ اور ایکٹر یش داس گپتا کے ساتھ بھی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اسی درمیان دونوں کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہیں، جس میں دونوں بے حد ہی رومینٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ رومانوی ہوئے یش اور نصرت
اپنے انسٹاگرام پر نصرت جہاں اور یش داس گپتا دونوں نے ہی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی بانہوں میں بے حد رومانوی انداز میں کھوئے ہوئے ہیں۔ نصرت نے پیلے رنگ کی خوبصورت سی ڈریس پہن رکھی ہے اور یش وہائٹ شرٹ اور جینس پہنے ہوئے ہیں۔
اس خوبصورت رومانوی ویڈیو کے بیک گراونڈ میں شاہ رخ کی بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم ’دل والے‘ کا ٹائٹل سانگ ’جنم جنم‘ کا میوزک پلے ہورہا ہے۔ وہیں یش اور نصرت دونوں کے اوپر ایک دوسرے کا خمار چڑھا ہوا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے نصرت نے کیپشن میں لکھا، ’رومانٹک خمار‘۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔