ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

نصرت جہاں کو سانس لینے میں ہوئی تکلیف، کولکاتہ کے اسپتال میں آئی سی یو میں بھرتی

اہل خانہ کے مطابق، نصرت جہاں کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ انہیں پہلے دمہ کی بیماری بھی رہی ہے۔

  • Share this:
نصرت جہاں کو سانس لینے میں ہوئی تکلیف، کولکاتہ کے اسپتال میں آئی سی یو میں بھرتی
نصرت جہاں: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور مغربی بنگال کی اداکارہ نصرت جہاں کی طبیعت اتوار کو اچانک خراب ہو گئی ہے۔ انہیں اتوار کو سانس لینے میں پریشانی ہونے پر کولکاتہ کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ نصرت جہاں اس وقت آئی سی یو میں بھرتی ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ وہ ہوش و حواس میں ہیں۔ یہ اطلاع ان کے اہل خانہ کی طرف سے دی گئی ہے۔


اہل خانہ کے مطابق، مغربی بنگال کی بشیر ہاٹ سے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کو اتوار صبح 9:30 بجے کولکاتہ کے ایک نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق، نصرت جہاں کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ انہیں پہلے دمہ کی بیماری بھی رہی ہے۔


First published: Nov 18, 2019 04:01 PM IST