உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوٹنگ کے وقت کھلتے ہیں راز: کیمرے کے پیچھے کیا کیا کام کرتے ہیں بالی ووڈ ستارے: جانیں یہاں

    بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ کے دوران کئی بار اداکار و اداکارہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آتی ہیں ، جو پہلے کسی نے نہیں دیکھی ہوں گی۔ یہاں بہت سی محبت کی کہانیوں کے راز بھی سامنے آتے ہیں۔

    بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ کے دوران کئی بار اداکار و اداکارہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آتی ہیں ، جو پہلے کسی نے نہیں دیکھی ہوں گی۔ یہاں بہت سی محبت کی کہانیوں کے راز بھی سامنے آتے ہیں۔

    بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ کے دوران کئی بار اداکار و اداکارہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آتی ہیں ، جو پہلے کسی نے نہیں دیکھی ہوں گی۔ یہاں بہت سی محبت کی کہانیوں کے راز بھی سامنے آتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      فلم شعلے کی شوٹنگ ممبئی سے دور بنگلورو سے 50 کلومیٹر میسور کی طرف رام نگرم ضلع میں ہو رہی تھی۔ ایک طرف یہ عظیم فلم بن رہی تھی اور دوسری طرف دھرمیندر لائٹ مین اور اسٹاف کو پیسے کھلا رہے تھے۔ دھرمیندر یہ پیسے اس لئے کھلا رہے تھے کہ جو بھی سین ہیما مالنی کے ساتھ شوٹ ہورہا ہے اس میں لائٹ مین اپنی طرف سے کچھ گڑبڑی کریں۔ تاکہ ایک مرتبہ سین نہ ہو۔ بار۔بار اس سین کو ری ٹیک کئے جائیں اور دھرمیندر کو آن کیمرا ہی سہی ہیما مالنی کے ساتھ زیادہ رومانس کا موقع ملے۔ اس کیلئے وہ کیمرے کے پیچھے جم کر محنت کرتے ہیں۔

      رام لیلا کی شوٹنگ کے وقت ہی دیپکا پاڈوکون کو رنویر سنگھ سے پیار ہوا۔ ایک طرف سنجے لیلا بھنسالی فلم کیلئے رومانٹک سین فلما رہے تھے۔ دوسری طرف اصل زندگی میں بھی دونوں فنکار ایک۔دوسرے کے قریب آرہے تھے۔ کئی مرتبہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد دونوں یعنی رنویر۔دیپکا کیمرے کے پیچھے لمبی۔لمبی بات چیت کرتے تھے۔

      کئی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ 'عجب پریم کی غضب کہانی' کی شوٹنگ کے دوران کٹرینہ کیف، رنبیر کپور کی بانہوں میں جھول جاتی تھیں۔ دونوں ہی شوٹنگ کے بعد ایک ۔ دوسرے کے ساتھ کافی وقت گزارتے تھے۔



      دھرمیند اور ہیما مالنی ایک سین کے بعد

      کٹرینہ کیف اور رنبیر کپور

      ریکھا نے خود کئی انٹرویو میں کہا کہ شوٹنگ کے بعد وہ امیتابھ کو دیکھتی رہ جاتی تھیں۔ وہ امیتابھ کی ایک۔ایک بات کو بہت دھیان سے سنتی تھیں۔ شوٹنگ کے بعد سیٹ پر ایسا نظارہ بن جاتا تھا کہ بعد کے دنوں میں جیہ بچن نے امیتابھ کو ریکھا کے ساتھ کام کرنے کیلئے منع کردیا تھا۔



      فلم 'ٹشن' کی شوٹنگ کے دوران کیمرے کے پیچھے کے واقعات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہی جگہ ہے جہاں سے سیف علی خان اور کرینہ کپور ایک دوسرے کے ساتھ آگئے۔ اب دونوں ایک کامیاب کپل ہیں۔



      کئی فلموں میں آخر میں کریڈٹ کے ساتھ بیہائنڈ دا سین دکھاتے ہیں۔ لیکن ان میں اکثر ہنسی مذاق والے سین کو ہی دکھایا جاتا ہے۔ ان چیزوں کے بارے میں بات نہیں کی جاتی جن سے کئی بار سیٹ پر تناؤ کا ماحول بن جاتا ہے۔

      سنجے دت سیٹ پر مستی کیلئے جانے جاتے ہیں۔


      کرینہ کپور کئی مرتبہ شوٹنگ کے وقت کے بعد مستی کے موڈ میں رہتی ہیں۔

      پرینکا چوپڑا بڑے اطمینان سے اپنے سین سمجھتی ہیں۔

      عامر خان کی فلم لگان 'چلو۔چلو'کو بنانے بنانے والے ستیہ جیت بھٹکل نے کئی راز کھولے تھے۔ انہوں نے بتایا ایک مرتبہ عامر خان کی سابق اہلیہ رینا آئیں اور پوری فلم یونٹ پر چیخنے لگیں۔ ماحول تبھی کشیدہ بن گیا پھر کسی طرح عامر نے سنبھالا۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: