تونیشا شرما خودکشی کیس میں مبینہ طور پر ملزم قرار دئیے گئے شیزان خان کی ضمانت درخواست پر بسئی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ تونیشا کے وکیل اور سرکاری وکیل نے وقت مانگا ہے اور اس وجہ سے کیس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔ عدالت میں کیا کیا ہوا سلسلہ وار طریقے سے جانتے ہیں۔ شیزان خان کے وکیل شیلندر مشرا کی دلیل کورٹ میں تونیشا کی ماں ونیتا شرما کی طرف سے دئیے گئے بیان اور ایف آئی آر کی کاپی کو عدالت کے سامنے پڑھ کر سنائی گئی۔
شیلیندر مشرا نے عدالت میں ایف آئی آر کی کاپی اور گواہوں کے بیانات پڑھتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے مطابق شیزان نے تونیشا کو تھپڑ مارا تھا اور واٹس ایپ چیٹس کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ تونیشا کو بے چینی کے دورے پڑتے تھے۔ شیلیندر مشرا نے آئی پی سی کی دفعہ 306 کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس معاملے میں آئی پی سی کی دفعہ 306 کا اطلاق نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ملزم نے کسی بھی طرح سے متوفی کو اکسایا اور نہ ہی اسے ایسی حالت میں ڈالا کہ وہ خودکشی کر لے۔
شیزان کے وکیل کے مطابق، تونیشا کا بریک اپ 15 دسمبر 2022 کو ہوا تھا۔ اس بریک اپ کے بعد دونوں اپنی زندگی معمول کے مطابق گزار رہے تھے۔ 15 دسمبر سے لے کر 24 دسمبر تک دونوں نے روز کی طرح اپنی شوٹنگ کو بھی جاری رکھا۔ اس شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کسی کو بھی دونوں کے رویے میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں لگا۔
شیزان کے وکیل نے عدالت میں پیش کی دلیل ٹی وی سیریل علی بابا داستان ِ کابل کے کو اسٹار پارتھ جوتسی، آیوش اور شیزان تینوں 23 دسمبر کی شام سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے اس دوران تونیشا نے اپنے موبائل فون میں ایک پھانسی کے پھندے کی تصویر اپنے کو اسٹار پارتھ کو دکھائی، جسے دیکھ کر پارتھ بھڑک گیا۔ اس کی جانکاری پارتھ نے شیزان کو دی تھی۔ شیزان نے تونیشا کی ماں ونیتا شرما کو فون کر کے وارننگ دی اور کہا کہ وہ تونیشا کا خیال رکھیں اور اس کے ساتھ وقت گزاریں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔