اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ترکی زلزلہ: عالیہ بھٹ سمیت ان مشہور شخصیات نے ترکی-سیریا زلزلے پر کیا اظہار غم

    ترکی زلزلہ: عالیہ بھٹ سمیت ان مشہور شخصیات نے ترکی-سیریا زلزلے پر کیا اظہار غم

    ترکی زلزلہ: عالیہ بھٹ سمیت ان مشہور شخصیات نے ترکی-سیریا زلزلے پر کیا اظہار غم

    بالی ووڈ کے تمام مشہور شخصیات نے بھی ترکی اور سیریا کے زلزلے میں ہوئی تباہی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اپنا اپنا ردعمل ظاہر کردیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ترکی اور سیریا میں قدرت کا قہر برپا ہے۔ تباہ کن زلزلے کی وجہ سے بھاری تباہی مچی ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی جان چلی گئی۔ اس کے ساتھ ہی جان و مال کا بھاری نقصان بھی ان دو ملکوں کو جھیلنا پڑا ہے۔ ہر طرف ترکی اور سریا میں مچی اس تباہی کو لے کر بات چیت ہورہی ہے۔ اس درمیان بالی ووڈ کے تمام مشہور شخصیات نے بھی ترکی اور سیریا کے زلزلے میں ہوئی تباہی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اپنا اپنا ردعمل ظاہر کردیا ہے۔



      ترکی اور سیریا زلزلے پر آئے مشہور شخصیات کے ردعمل

      ترکی اور سیریا میں آئے تباہ کن زلزلے پر ہندی سینما کی سوپر اسٹار عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوری پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ عالیہ کی انسٹاگرام اسٹوری میں اس زلزلے سے مچی تباہی کے منظر کی ایک تصویر صاف دکھائی دی جاسکتی ہے۔ اس فوٹو کے کیپشن پر عالیہ نے لکھا ہے کہ، یہ دل توڑنے والا ہے۔ عالیہ کے علاوہ گلوبل سوپر اسٹار پرینکا چوپڑا نے بھی انسٹا اسٹوری میں ترکی اور سیریا زلزلے سے برپا قہر کی تصویر کو شامل رکھا ہے اور اسے قدرت کا خونی کھیل بتایا ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:

      Earthquake in Turkey: ترکی میں پھر آیا زلزلہ، 4300سے زائد افراد کی موت، WHOنےدیا یہ انتباہ

      یہ بھی پڑھیں:

      جھٹکے پر جھٹکا دے کر ترکی کو تھمنے نہیں دے رہا زلزلہ، اب تک 100 سے زیادہ آفٹر شاکس

      نورا اور راج کمار نے مانگی دعا

      دوسری جانب ہندی سینما کے ایکٹر راج کمار راو نے بھی اس زلزلے پر اپنا ری ایکشن دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی اور سیریا ہماری دعائیں بھی آپ کے ساتھ ہیں، وہیں مشہور ڈانسر اور بی ٹاون ایکٹریس نورا فتیحی نے بھی ترکی اور سیریا میں آئے اس زلزلے میں مارے گئے لوگوں کی موت پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ اس طرح سے ہندی سینما کے کئی فلمی ستاروں نے ترکی اور سیریا میں ہوئے اس دردناک حادثے پر اپنا دُکھ ظاہر کیا ہے اور ساتھ ہی زخمیوں کے جلد سے جلد صحتیاب ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: