உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی وی اداکار گرمیت چودھری نے کی 11 لاکھ کے فراڈ کے الزام کی تردید

    اہلیہ دیبنا کے ساتھ گرمیت چودھری

    اہلیہ دیبنا کے ساتھ گرمیت چودھری

    حال ہی میں خبریں تھیں کہ ٹی وی اداکارگرمیت چودھری اور ان کی بیوی ٹیوی اداکارہ دیبنا بنرجی پر راجستھان میں 11 لاکھ روپئے کے فراڈ معاملے میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

    • Share this:
      حال ہی میں خبریں تھیں کہ ٹی وی اداکارگرمیت چودھری اور ان کی بیوی ٹیوی اداکارہ دیبنا بنرجی پر راجستھان میں 11 لاکھ روپئے کے فراڈ  معاملے میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔اب اداکارہ گرمیت چودھری نے ان سبھی الزاموں کی تردید کرتے ہوئے میڈیا کوایک آفیشیل اسٹیٹ مینٹ جاری کیا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ اس معاملے میں یہ سچ نہیں ہے ان کی اور ان کی اہلیہ کی امیج خراب کی جا رہی ہے۔گرمیت کا کہنا ہے کہ ان کے رائل نام کے ان کے ایک فین نے انہیں ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اموشنل بلیکمیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرمیت سے بات کرنا چاہتا ہے اس کی فیملی خطرے میں ہے اور اگر گرمیت نے اس مداح سے بات نہیں کی تو وہ خودکشی کر لے گا۔

      گرمیت کا کہنا  ہے کہ شروعات میں انہوں نے اس مداح سے بات کرنے کی کوشش کی اور اس کے بعد معاملے کی نزاکت اور فین کی خودکشی کی دھمکی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ممبئ پولیس شکایت کی۔جس میں اس مداح سے جڑے نمبر اور سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ کی جانکاری بھی دی۔

      گرمیت کا دعوی  ہے کہ جیسے ہی ممبئی پولیس نے جانچ شروع کی تو پتہ چلا کی اس مداح نے جو نمبر استعمال کیا وہ راجستھان کا ہے ۔پولیس کی جانچ شروع ہوتے ہی فون نمبر بند کر دئے گئے ہیں۔

      گرمیت کا کہنا ہے کہ اس کے بعد کچھ بینک رسیدوں کے ساتھ مجھے کسی اور نام سے ایک اکاؤنٹ سے ٹارگیٹ کے 11 لاکھ روہئے لینے کی بات کہی گئی۔اس معاملے میں ،میں صاف کہنا چاہوں گا کہ میں نے کوئی فراڈ نہیں کیا ہے تو میرے خلاف ایف آئی آر کا تو سوال ہی کھڑا نہیں ہوتا۔میرے نام سے کوئی پیسہ میرے یا فیملی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفرر ہوا ہے۔۔۔یہ سب افواہ ہے۔11 لاکھ کے فراڈ کی بات اسی انکت رائل نام کے آدمی نے پھیلائی ہے۔میں نے خود اس آدمی کے خلاف ممبئی میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہوئی ہے۔
      First published: