ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بیوی کی اس بات سے بری طرح پریشان ہوئے اداکار، ویڈیو شیئر کر کےکہا- ،جھے میری سے بچاو

اداکار رام کپور (Ram Kapoor) نے اپنی بیوی گوتمی کپور(Gautami Kapoor) کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔

  • Share this:
بیوی کی اس بات سے بری طرح پریشان ہوئے اداکار، ویڈیو شیئر کر کےکہا- ،جھے میری سے بچاو
بیوی کی اس بات بری طرح پریشان ہوئے اداکار

ممبئی: ان دنوں بالی ووڈ سے لےکر ٹی وی انڈسٹری کے سبھی شخصیات اپنے سوشل اکاونٹس پر کافی سرگرم ہیں۔سبھی اپنے مداحوں کے درمیان سرخیوں میں بنے رہنے کے لئے آئے دن کچھ نہ کچھ دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے دکھائی دے جاتے ہیں۔ حال ہی میں ایک ایسے ہی دلچسپ پوسٹ کے لئے اداکار رام کپور (Ram Kapoor) زبردست سرخیوں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا (Social Media) اکاونٹ پر بیوی گوتمی کپور (Gautami Kapoor) کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کچھ ایسا ہے، جس سے رام کپور پریشان ہوچکے ہیں اور خود کو بیوی سے بچانے کےلئےگہار لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔


دراصل، رامپور نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں ایک ویڈیو ہے اور دلچسپ کیپشن ہے۔ یہ ویڈیو ان کی بیوی گوتمی کپور کا ہے، جو مستی بھرے موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ گوتمی روینہ ٹنڈن اور سنیل شٹی پر فلمایا گیا مشہور گانا ’شہر کی لڑکی’ گا رہی ہیں۔ وہ بستر پر لیٹے ہوئے مزے سے گانا گا رہی ہیں اور بغل میں بیٹھے رام کپور ان کا ویڈیو بنا رہے ہیں۔ یہ دیکھ کر گوتمی ان سے کمرہ بند کرنے کے لئے کہتی ہیں، اس پر رام کہتے ہیں۔ ’دنیا کو دیکھنا چاہئے کہ میں کیا جھیلتا ہوں’۔ یہ سن کر گوتمی کو ہنسی آجاتی ہے اور وہ اپنا منہ چھپا لیتی ہیں۔ یہاں دیکھیں ویڈیو۔


 




 




View this post on Instagram




 

MUJHE MERI BIWI SE BACHAO !!!!!


A post shared by Ram Kapoor (@iamramkapoor) on






اس ویڈیو کا کیپشن بھی رام کپور کا درد بیان کر رہا ہے۔ انہوں نے لکھا- ’مجھے میری بیوی سے بچاو!!!’... رام کپور اور گوتمی کپور کی مستی کا یہ دلچسپ ویڈیو لوگوں کو بہت پسند آرہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو پر زبردست ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ سبھی کو اس جوڑے کی خوبصورت کیمسٹری بھاگئی ہے۔ بات کریں ورک فرنٹ کی تو ان دنوں رام کپور اپنی آنے والے پروجیکٹ کے لئے کافی سرخیوں میں ہیں۔ وہ جی-5 پر سائیکلوجیکل تھریلر میں نظر آنے والے ہیں۔ اس پروجیکٹ میں رام کپور کا ایک الگ اوتار دیھنے کو ملے گا، وہ ایک خونخوار ویلین کے طور پر دکھائی دیں گے۔ جس کی ایک جھلک وہ اپنے انسٹا گرام پر شیئر کرچکے ہیں۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ اس پروجیکٹ میں ان کے ساتھ اداکار ابھے دیول بھی نظر آنے والے ہیں۔

 



 




View this post on Instagram




 

MUJHE MERI BIWI SE BACHAO !!!!!


A post shared by Ram Kapoor (@iamramkapoor) on




First published: Jun 26, 2020 11:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading