ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کے بعد اب ٹی وی کے مشہور اداکار سشیل گوڑا نے 30 سال کی عمر میں کی خودکشی

ٹی وی اداکار سشیل گوڑا (Susheel Gowda) نے اپنے آبائی شہر منڈیا ( کرناٹک ) میں خودکشی کرلی ہے ۔ ان کی موت سے ٹی وی انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کے بعد اب ٹی وی کے مشہور اداکار سشیل گوڑا نے 30 سال کی عمر میں کی خودکشی
سشانت سنگھ راجپوت کے بعد اب ٹی وی کے مشہور اداکار سشیل گوڑا نے 30 سال کی عمر میں کی خودکشی

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput)  کی موت کے غم سے لوگ ابھی باہر بھی نہیں نکل پائے تھے کہ ایک اور ٹی وی اداکار کی خودکشی کی خبر سامنے آرہی ہے ۔ ٹی وی اداکار سشیل گوڑا  (Susheel Gowda)  نے اپنے آبائی شہر منڈیا ( کرناٹک ) میں خودکشی کرلی ہے ۔ ان کی موت سے ٹی وی انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ حالانکہ ان کی موت کے پیچھے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے ۔


بتادیں کہ 30 سالہ سشیل نے سات جولائی کو خودکشی کرلی ۔ وہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فٹنس ٹرینر بھی تھے ۔ انہوں نے رومانٹک سیریل انت پورہ میں بھی کام کیا تھا ۔ وہ کنڑ فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کررہے تھے ۔ آنے والی فلم سلگا میں سشیل ایک پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آنے والے تھے ۔ اس فلم میں اداکار دنیا وجے لیڈ رول ادا کررہے ہیں ۔


سشیل گوڑا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دنیا وجے نے کہا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ اس کو دیکھا تھا ، تو مجھے وہ ہیرو کی طرح لگے تھے ۔ فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ۔ خودکشی کرنا کسی پریشانی کا حل نہیں ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ اس سال موت کا سلسلہ نہیں رکے گا ۔ صرف کورونا کی وجہ سے ایسا نہیں ہورہا ہے ۔ لوگوں کی نوکری جارہی ہے ۔ اس مشکل گھڑی سے نکلنے کیلئے اس وقت مضبوط ہوکر رہنے کی ضرورت ہے ۔


غور طلب ہے کہ سال 2020 میں بالی ووڈ نے کئی لیجنڈ ستاروں کو کھودیا ہے ۔ گزشتہ 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ علاوہ ازیں مشہور اداکار عرفان خان ، رشی کپور ، سروج خان ، موہت بگھیل سمیت کئی اسٹارس نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 08, 2020 07:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading