انکیتا لوکھنڈے نے دبئی میں شاندار طریقے سے منائی شوہر وکی جین کی سالگرہ، جشن کا ویڈیو شیئر کرکے لکھا یہ نوٹ
انکیتا لوکھنڈے نے دبئی میں شانار طریقے سے منائی شوہر وکی جین کی سالگرہ، جشن کا ویڈیو شیئر کرکے لکھا یہ نوٹ
انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین نے سفید لباس میں ٹوئننگ کی ہے۔ اداکارہ نے ہائی نیک والا وہائٹ لانگ گاون پہنا تھا۔ مڈ پارٹیڈ ہیئر کے ساتھ انہوں نے اپنے لُک کو منیمل رکھا تھا۔ وہیں، بلیک وہائٹ دھاری دار کورٹ پینٹ میں وکی جین بھی اپنی لیڈی لو کو ٹکر دے رہے تھے۔
ٹی وی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے اور ان کے شوہر وکی جین ٹن سیل ٹاون کے سب سے پیارے کپلس میں سے ایک ہیں۔ ان کی کیمسٹری کمال کی ہے۔ دونوں کپل گولس دینے کا بھی کوئی موقع نہیں دیتے ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی وکی جین نے اپنا شاہی انداز میں برتھ ڈے منایا ہے۔ اداکارہ نے اس کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں ان کے شوہر کی سالگرہ کے جشن کی جھلکیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
شوہر کی سالگرہ کے جشن کا ویڈیو وکی جین نے اپنی سالگرہ کا دبئی میں جشن منایا تھا۔ اس جشن میں ان کے خاص دوست ثنا مقبول اور چیتنا پانڈے سمیت کئی لوگ موجود ہوئے تھے۔ انکیتا نے اس خاص لمحے کو ایک ویڈیو میں سجا کر فینس کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ لمبی کار میں رائیڈ اور فن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کار میں بیٹھ کر کبھی وکی انکیتا کے ساتھ رومانوی لمحات گزارتے نظر آرہے ہیں تو کبھی ٹشن دکھارہے ہیں۔
شوہر کے لیے لکھا خاص نوٹ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انکیتا لوکھنڈے نے ایک پیارا نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔ کیپشن میں پویتر رشتہ کی اداکارہ نے لکھا، زندگی میں سب سے اچھا تحفہ یہ جاننا ہے کہ، ہمارے پاس کوئی ہے جو ہمیں بنا شرط پیار کرتا ہے۔ جو ہمیں ہنسا سکتا ہے، جو ہمیں سننے کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور جو ہمارے دل کو خوشی سے بھردیتا ہے۔ آپ صرف میرے ہیں۔ میرے شخص کے ساتھ ایک یادگار رات۔ زندگی بھر کے لیے دوستوں کا پاگل قبیلہ۔‘
انکیتا اور وکی نے کی تھی ٹوئننگ اس سیلبریشن میں انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین نے سفید لباس میں ٹوئننگ کی ہے۔ اداکارہ نے ہائی نیک والا وہائٹ لانگ گاون پہنا تھا۔ مڈ پارٹیڈ ہیئر کے ساتھ انہوں نے اپنے لُک کو منیمل رکھا تھا۔ وہیں، بلیک وہائٹ دھاری دار کورٹ پینٹ میں وکی جین بھی اپنی لیڈی لو کو ٹکر دے رہے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔