உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VIDEO: گنپتی پوجا کرنے پر عرشی خان جم کر ہوئیں ٹرول ، اب اداکارہ نے دیا یہ کرارا جواب

    اداکارہ عرشی خان نے ٹرولرس کی جم کر کلاس لگائی ہے ۔ عرشی خان نے اپنے ایک ویڈیو میں کہا کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے ، لیکن وہ ایک ہندوستانی بھی ہیں اور اس لئے وہ سبھی تہوار منائیں گی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : بگ باس سے مشہور ہوئی اداکارہ عرشی خان نے گنپتی پوجا کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی کئی تصاویر شیئر کی تھیں اور لوگوں کو نیک خواہشات بھی پیش کی تھیں ، لیکن بہت سے لوگ گنپتی پوجا میں شرکت کو لے کر عرشی خان کو بری طرح سے ٹرول کرنے لگے ۔ اب عرشی خان نے ان ٹرولرس کی کلاس لگاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ عرشی خان نے اپنے ویڈیو میں کہا ہے کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے ، لیکن وہ ایک ہندوستانی بھی ہیں اور اس لیے وہ سبھی تہوار منائیں گی ۔

      عرشی خان نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے یہاں گنیش کی پوجا کرنے گئی تھی ، تب میں نے سوچا کہ میں آپ کو ایک اچھی سی تصویر کے ساتھ نیک خواہشات دیدوں ، لیکن گھر آکر دیکھا تو میری تصویر پر آپ لوگ گالیاں دے رہے ہیں ، کیا مذہب مذہب لگا رکھا ہے آپ لوگوں نے ، میرے کمنٹ سیکشن میں ہندو مسلم کرنے والے دفع ہوجائیں ۔

      arshikofficial/Instagram
      arshikofficial/Instagram

      انہوں نے کہا کہ ایک ہندوستانی کی حیثیت سے مجھے جو بھی تہوار منانا ہے وہ میں مناوں گی ، خواہ عید ہو یا دیوالی ، مجھے اس سے بہت زیادہ خوشی ملتی ہے ۔ برائے کرم مجھے مت سکھائیے کہ مجھے کیا کرنا ہے ، ہاں ، میں مسلمان ہوں اور مجھے فخر ہے ۔ لیکن میں اس کے ساتھ ہندوستانی بھی ہوں اور میں تمام تہوار مناؤں گی ۔ آپ سبھی کو گنیش چتروتھی کی نیک خواہشات اور آگے بھی ایسے ہی مبارکباد دیتی رہوں گی ۔

      View this post on Instagram

      A post shared by ARSHI KHAN AK (@arshikofficial)

      عرشی خان نے ویڈیو ٹرول کرنے والوں کو پھٹکار بھی لگائی ہے اور ان کو اپنی بات سمجھانے کی کوشش بھی کی ہے ۔ بتادیں کہ عرشی خان نے انسٹاگرام پر گنپتی کے سامنے کھڑی ہوکر سیلفی پوسٹ کی تھی ۔ عرشی خان ساڑی میں تھیں اور وہ کافی خوبصورت لگ رہی تھیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: