உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آرتی سنگھ نے 148دنوں میں کم کیا اتنے کلو وزن، ٹرانسفارمیشن دیکھ کر رشمی دیسائی کا آیا ایسا ری ایکشن

    آرتی سنگھ کے ٹرانسفارمیشن کو دیکھ کر چونک گئے فینس۔

    آرتی سنگھ کے ٹرانسفارمیشن کو دیکھ کر چونک گئے فینس۔

    Arti Singh Transformation: آرتی کے اس غضب کے ٹرانسفارمیشن کو دیکھ کر سیلبس اور فینس جم کر تعریف کررہے ہیں۔ رشمی دیسائی نے بھی ری ایکشن دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad | Aurangabad
    • Share this:
      Arti Singh Transformation: ٹی وی اداکارہ آرتی سنگھ ان دنوں چھوٹے پردے سے دور سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہے۔ انسٹاگرام پر آرتی اپنی فوٹو اور ویکیشن تصاویر کو لے کر زیر بحث رہتی ہیں۔ لیکن فی الحال ان کا ٹرانسفارمیشن لُک سرخیوں میں ہے۔ بگ باس 13 کا بھی حصہ رہ چکی آرتی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنے ویٹ لاس کی جانکاری دے رہی ہیں۔ جم میں گھنٹوں پسینہ بہاکر آرتی نے خود کو فٹ بنایا ہے۔ اداکارہ نے اپنا ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنی فٹنیس کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ آرتی کا نیا لُک دیکھ کر اداکارہ رشمی دیسائی بھی حیران رہ گئی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Arti singh sharma (@artisingh5)





      چھوٹے پردے سے دور فٹنیس بنا رہی ہیں آرتی
      آرتی سنگھ ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی فٹ نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم کے اندر پسینہ بہاتی نظر آرہی ہیں۔ آرتی کی محنت رنگ لائی اور صرف 18 دنوں میں انہوں نے اپنا 5 کلو وزن کم کرکے سب کا دل جیت لیا۔ آرتی نے محنت سے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ وزن کم کرنے کے بعد، آرتی کافی پرسکون انداز میں رہ رہی ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر مسلسل ٹرپ اور آؤٹنگ کی ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ لیکن ان کی فٹنس ویڈیو سب سے زیادہ زیر بحث ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Arti singh sharma (@artisingh5)





      یہ بھی پڑھیں:
      Thank Godکے آئٹم سانگ کا ٹیزر ریلیز،نورا نے دلکش اداؤں سے سدھارتھ کے اڑائے ہوش!

      یہ بھی پڑھیں:
      Kangna Ranautنے اٹھایا تھا’براہمستر‘کی کمائی پر سوال، اب کنال کامرا نے اس طرح کیا طنز

      شیئر کیا اپنے فٹنیس کا سفر والا ویڈیو
      آرتی اس ویڈیو کے شروعات میں وزن والی وشن مشین پر کھڑی نظر آرہی ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرکے آرتی نے فٹنیس جرنی کے بارے میں بتاتے ہوئے کیپشن میں لکھا’18 دن، 71.21 سے 66.84۔۔۔ ابھی ہمت نہیں ہار رہی ہوں۔‘ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ابھی آرتی کی ویٹ لاس جرنی جاری رہے گی۔ انہوں نے اپنے لیے سلم فگر پانے کا ٹارگیٹ بنایا ہے۔ آرتی کے اس غضب کے ٹرانسفارمیشن کو دیکھ کر سیلبس اور فینس جم کر تعریف کررہے ہیں۔ رشمی دیسائی نے بھی ری ایکشن دیا اور لکھا ’پراوڈ آف یو بیب‘ آرتی نے رشمی کو جواب دینے میں دیری نہیں کی اور ہارٹ ایموجی کے ساتھ ’راشو‘ لکھ کر ریپلائی کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: